ٹریسکو تھک ٹرافی سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارکس ٹریسکو تھک نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمنئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس مرتبہ بھی وہ نجی مصروفیات کی بنا پر آئی سی سی ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ موسم سرما میں ہونے والی ایشیز ٹرافی میں لازمی شرکت کریں گے۔ ٹریسکو تھک اس سے قبل فروری میں انڈیا کے دورے کے دوران فوری طور پر وطن واپس آ گئے تھے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے نجی مصروفیات کو اپنی واپسی کی وجہ بتایا تھا تاہم بعد میں انہوں نے وائرس میں مبتلا ہونے کا جواز پیش کیا تھا۔ انڈیا میں ہونے والی آئی سی سی ٹرافی کے لیئے اتوار تک انگلینڈ کو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا ہے۔ تیس سالہ کھلاڑی ٹریسکو تھک نے لارڈز کے میدان میں سری لنکا کے خلاف سینچری سکور کی تھی تاہم اس کے بعد سے ان کی بیٹنگ کی اوسط انیس اعشاریہ سات پر آ رکی تھی۔ ایک روزہ میچ میں انہوں نے ہیڈنگلے اور بیلفاسٹ میں سری لنکا کے خلاف سینچریاں سکور کی تھیں تاہم پاکستان کے خلاف آخری تین میچوں میں وہ صرف بائیس رنز ہی بنا سکے تھے۔ ٹریسکو تھک کے اس اعلان کے بعد چیئرمین سلیکٹرز ڈیوڈ گریونی اور ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچرز کا ون ڈے پلان بے ترتیبی کا شکار ہو جائے گا۔ آئی سی سی نے منگل کو انگلینڈ کو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیئے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی ٹخنے، سٹیو ہارمیسن کی کمر اور ڈیرن گوف کی پنڈلی میں چوٹ کے باعث شرکت مشکوک ہے جبکہ مائیکل وان کہنی کی چوٹ کی وجہ سے ابھی مزید کچھ عرصے کھیل کے میدان سے دور رہیں گے۔ اس سے قبل منگل کو پاکستان نے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو اکہتر رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے انتالیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ انڈیا میں کھیلی جانے والی آئی سی سی ٹرافی پندرہ اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں جونز، ٹریسکوتھک سیریز سے باہر07 March, 2006 | کھیل پاکستان دو وکٹوں سے جیت گیا 05 September, 2006 | کھیل روز باؤل: پاکستان کو پہلی کامیابی 05 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||