اوول میچ: حکام کو مالی نقصان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ حکام کو اوول کے کرکٹ میدان پر انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کو ایک دن پہلے ختم کرنے کا فیصلہ بہت مہنگا پڑے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے کرکٹ حکام کو چار لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ان بارہ ہزار شائقین کے پورے پیسے واپس کر رہا ہے جنہوں نے اوول ٹیسٹ کے پیر کے روز کے ٹکٹ خریدے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شائقین کو اتوار کے ٹکٹوں کی چالیس فیصد رقم واپس کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ اتوار کو چائے کے وقفے کے بعد کھیل نہ ہو سکا اور پھر امپائرز نے یہ میچ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ معمول میں حکام ایسے دن کے ٹکٹ کا کوئی حصہ واپس نہ کرتے جس میں 25 سے زیادہ اوور کھیلے گئے ہوں۔ اتوار کو 54 اوور کھیلے گئے تھے لیکن اس کے باوجود کرکٹ حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اوول کے اہلکاروں کو امکان ہے کہ جمعہ تک وہ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے تمام شائقین کو رقم واپس کر چکے ہونگے۔ سری کاؤنٹی کرکٹ کے سربراہ پال شیلڈن نے اس صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ ’یہ ہمارے کنٹرول سے باہر ہے۔ سری اور اوول اپنے ممبران اور شائقین سے اس سلسلے میں معذررت خواہ ہے۔‘ |
اسی بارے میں ’احتجاج کی وجہ صحیح مگر طریقہ غلط‘21 August, 2006 | کھیل چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا20 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||