شعیب اوول ٹیسٹ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے تیز بالر شعیب اختر سترہ اگست سے شروع ہونے والے اوول ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں مکمل میچ پریکٹس نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعیب اختر ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔ شعیب نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز اے کے خلاف میچ میں شرکت کی تھی لیکن بارش سے متاثر ہونے والے اس میچ میں وہ صرف گیارہ اوور کروا سکے تھے۔ شعیب اختر نے جنوری سے بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا ہے اور اب ان کی توجہ کا مرکز پاکستان اور انگلینڈ کی ایک روزہ سیریز ہے جو تیس اگست سے شروع ہو رہی ہے۔ دریں اثناء چوتھے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سیریز میں ناکام رہنے والے اوپنر سلمان بٹ، توفیق عمر اور فاسٹ بالر سمیع اللہ نیازی کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا ہے اور چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی اننگز کا آغاز عمران فرحت اور محمد حفیظ کریں گے۔ پاکستانی کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پاکستان واپسی پاکستانی کیمپ میں انتشار کا مظہر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ’یہاں کسی قسم کی افراتفری نہیں ہے‘۔ چوتھے ٹیسٹ میں نئی اوپننگ جوڑی کے بارے میں وولمر کا کہنا تھا کہ’سیریز کے آغاز میں شعیب ملک کا زخمی ہونا ہمارے لیئے بہت بڑا دھچکا تھا اور اب ایسی تبدیلیاں کرنا ہماری مجبوری ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا جانا ہی تھا سو بہتر ہے کہ انہیں تھوڑی پریکٹس مل جائے‘۔ | اسی بارے میں شعیب اختر کی واپسی؟13 August, 2006 | کھیل آصف اور رانا ٹیم میں واپس13 August, 2006 | کھیل پاکستان ٹیم ہر شعبے میں ناکام: تبصرہ09 August, 2006 | کھیل غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا: وولمر09 August, 2006 | کھیل انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی08 August, 2006 | کھیل محمد آصف کی ’ضرورت‘ نہیں08 August, 2006 | کھیل شعیب اختر دیہاتی ٹیم میں05 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||