انگلینڈ: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے امکان کو رد کر دیا ہے۔ انگلینڈ جو اس سے قبل سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے ہوسکتا ہے وہ اپنے باقی کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرے۔ تاہم سیکیلٹرز نے ہیڈنگلے میں کھیلنے اور جیتنے والے گیارہ اور بارہویں کھلاڑی جان لوئس سمیت ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ سیلیکٹرز کے چیئرمین ڈیوڈ گریونی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آخری دو ٹیسٹ بہت ہی عمدہ کھیلے اور اب کھیل کے اسی معیار کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹیم میں جس کھلاڑی کے شامل ہونے کی سب سے زیادہ توقع کی جا رہی تھی وہ سٹراٹ بورڈ تھے۔ لنکا شائر کے بیس سالہ اس فاسٹ بالر نے سنیچر کو ٹوئنٹی فائنلز کے دن بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ تاہم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ اور ڈیرن کوٹیسٹ کے بعد ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے کھیلانے کے بارے میں کافی غوروغوض کیا گیا۔ ہوگارڈ کو ہنڈنگلے میں کھیل کے دوران گھٹنے پر چوٹ آئی تھی۔ انگلینڈ نے جو دو میچ جیتے ان میں انہوں نے کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تاہم ان کے بارے میں ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ان کی چوٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ’اگلے چھ ماہ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اوول کے ٹیسٹ میں کوئی تجربہ نہیں کیا تھا‘۔ کرس ریڈ نوٹنگھم شائر میں سنیچر کو کھیل کے دوران اپنا دانت تڑوا بیٹھے تھے لیکن انہیں ٹیم میں گیرینٹ جونس کی جگہ بطور وکٹ کیپر کے برقرار رکھا گیا ہے۔ انگلینڈ آسٹریلیا سے ایشز میں جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے۔ ڈیوڈ نے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں کپتان اینڈریو سٹراس اور مونٹی پنیسر مونٹی نے ریڈیو فائیو لائیو کے سپورٹس ویک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں اور وہ بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالنگ پر اور دھیان دیں گے اور اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ مونٹی کا کہنا تھا کہ ان پر لوگوں کی توجہ خوشی کا باعث ہے اور ان کے دوست اور خاندان والے بھی خوش ہیں لیکن وہ کارکردگی میں بہتری لانے کی پوری کوشش میں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم: | اسی بارے میں انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی08 August, 2006 | کھیل پاکستان کی انگلینڈ پر برتری06 August, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل انگلینڈ کے تماشائیوں کو تنبیہ25 June, 2006 | کھیل ’انگلینڈ تاریخ دہرانے کو ہے‘01 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||