BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 May, 2006, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ میں جیت ففٹی ففٹی: وولمر

باب وولمر اور شعیب اختر
شعیب جیسا بولر کبھی بھی کھیل کا پانسا پلٹ سکتا ہے
پاکستان کی ٹیم کے غیر ملکی کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی اگلے ماہ شروع ہونے والی سیریز میں دونوں ٹیموں کی جیت کا امکان ففٹی ففٹی ہے اور میں کسی کو بھی فیورٹ نہیں سمجھتا۔

باب وولمر پیر اور منگل کی درمیانی رات لاہور پہنچے اور منگل کو پاکستان کی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں تربیت کے لیئے آئے۔

باب وولمر کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم ہے اور پاکستان کی ٹیم کو اس کے خلاف سخت محنت کرنا ہو گی۔

باب وولمر خوش تھے کہ کھلاڑیوں نے ان کی غیر موجودگی میں بھی کافی ذمہ داری سے تربیت کی۔

انضمام الحق
انگلینڈ میں جیتنے کے لیئے کھلاڑیوں کو کافی محنت کرنا پڑے گی

باب وولمر نے کہا کہ جو لوگ شعیب ملک کو بطور اوپنر کھلانے کے ان کے فیصلے پر تنقید کرتے ہیں ان لوگوں کی تنقید صحیح نہیں کیونکہ شعیب ملک نے بطور اوپنر بہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کارکردگی زبردست ہے اور وہ آئندہ بھی اس پوزیشن پر بہت اچھا کھیل پیش کرتے رہیں گے۔

باب وولمر نے مزید کہا کہ عمران فرحت نے دوسرے اینڈ کو بطور اوپنر سنبھال رکھا ہے اور اس وقت اس اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

فاسٹ بالر شعیب اختر کی بابت باب وولمر نے کہا کہ پوری طرح فٹ شعیب اختر کسی بھی ٹیم کے لیئے اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں اور صرف انگلینڈ کی وکٹیں ہی نہیں وہ ہر طرح کی وکٹ پر اپنی تیز رفتار گیند کے سبب تباہ کن بالر ثابت ہو سکتے ہیں۔ ’لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوں ان کے ٹخنے پر حال ہی میں چوٹ لگی ہے اس کے سکین کی رپورٹ کے بعد ہی دیکھیں گے کہ اس چوٹ سے کیسے نمٹا جائے‘۔

انہوں نے کہا شعیب اختر کے علاوہ رانا نوید اور آصف بھی مؤثر ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ آج کل انگلینڈ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

جونٹی روڈز کو بطور عارضی فیلڈنگ کوچ کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے باب وولمر نے کہا کہ اس سے فائدہ ہو گا۔

باب وولمر نے لاہور کے درجہ حرارت اور انگلینڈ کے درجہ حرارت میں فرق کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر ہو سکتا ہے کیونکہ سرد موسم سے پٹھوں میں کھچاؤ ہو سکتا ہے لیکن ہم اس سے نمٹ لیں گے۔

انہوں نے ازراہ مزاہ کہا کہ اتنی گرمی میں تربیت سے ایک فائدہ تو ہو گا کہ کھلاڑی گرمی کی سختی کے عادی ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد