’کارکردگی اور بہتر بنائیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کا ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ بہتر ہے اور اس دورہ انگلینڈ میں ان کی ٹیم اسے مزید بہتر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے اور اپنی ہوم گراؤنڈ پر وہ بہت اچھا کھیلتی ہے اور آج کل سری لنکا کے خلاف سیریز میں کافی زبردست پرفارمنس دے رہی ہے تو امید ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز میں کافی سخت مقابلہ ہو گا۔ کپتان انضمام الحق سمیت ان کھلاڑیوں نے 25 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ میں رپورٹ کی جو سعودی عرب میں دو ایک روزہ میچ اور عمرے کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح لاہور پہنچے تھے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ میں تربیت کے بعد انضمام الحق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو اکیس کھلاڑیوں میں سے سولہ کھلاڑیوں نے رپورٹ کی۔ تین کھلاڑی انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیل رہے ہیں جبکہ دانش کنیریا کسی ذاتی مسئلے کے سبب ابھی کیمپ میں نہیں آئے وہ ایک دو دن میں آ جائیں گے۔ فاسٹ بالرشعیب اختر جنہوں نے لاہور میں ہونے کے باوجود چار دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کیمپ میں رپورٹ نہیں کی ان کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کے ٹخنے میں پھر تکلیف ہو گئی ہے اور وہ ڈاکٹرز سے معائنے کے بعد کیمپ میں آئیں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ شدید گرمی کے سبب انہوں نے کیمپ کے اوقات میں تبدیلی کی ہے اور اب صبح کا سیشن صبح چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک اور شام کا سیشن شام ساڑھے پانچ سے سات بجے تک ہو گا۔
کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کے معاملے کی بابت انضمام نے کہا کہ انہوں نے ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس سلسلے میں باقاعدہ بات نہیں کی وہ ساتھی کھلاڑیوں سے بات کر کے اس ضمن میں بورڈ کو آگاہ کریں گے کہ کتنا اضافہ ہونا چاہیے۔ انضمام نے کہا کہ باقی دنیا میں تو بورڈ اپنے منافع میں سے بھی کھلاڑیوں کو حصہ دیتے ہیں لیکن ہم ایسا کوئی مطالبہ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کے لیے ابھی سے 20 یا 22 کھلاڑیوں کے اعلان کی ضرورت نہیں بلکہ اگر دیکھا جائے تو جو کھلاڑی سنیٹرل کنٹریکٹ میں ہیں وہی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہیں۔ انضمام کے مطابق بھارتی ٹیم کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے سبب اسے عالمی کپ کے مضبوط حریف کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب میں میچ کھیلنے کے تجربے کی بابت انضمام نے کہا کہ وہاں کوئی باقاعدہ سٹیڈیم تو نہیں لیکن کافی لوگ میچ دیکھنے کے لیے آئے اور لوگوں میں کافی شوق تھا۔ | اسی بارے میں ہسپتال کا قیام، انضمام کا خواب 12 February, 2006 | کھیل فیلڈنگ کوچ کی ضرورت ہے: انضمام23 February, 2006 | کھیل میچ ڈرا کرنا آسان نہ تھا، انضمام 31 March, 2006 | کھیل میچ ڈرا کرنا آسان نہ تھا: انضمام 30 March, 2006 | کھیل بالروں کوکریڈٹ جاتا ہے: انضمام 05 April, 2006 | کھیل بدلہ چکانے نہیں جارہے: انضمام15 April, 2006 | کھیل ’ورلڈ کپ کی کپتانی انضمام کو دیں‘06 May, 2006 | کھیل ہمارا معاوضہ بڑھائیں: انضمام16 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||