BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 May, 2006, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ورلڈ کپ کی کپتانی انضمام کو دیں‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل( ریٹائرڈ) توقیرضیا کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کو ورلڈ کپ کے لیئے کپتان بنادینا چاہیئے تاکہ بے یقینی کا خاتمہ ہوسکےجبکہ انضمام الحق کو بھی اپنی فٹنس پر غیرمعمولی توجہ دینی ہوگی۔

توقیرضیا نے بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ورلڈ کپ2003 سے قبل ان پر وسیم اکرم کو کپتان بنانے کے سلسلے میں ’زبردست دباؤ‘ تھا لیکن جسٹس قیوم رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد وہ ایسا نہیں کرسکے۔

توقیرضیا کا کہنا ہے کہ2003 کے ورلڈ کپ کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرکے نئے کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنے کی پالیسی کامیاب رہی۔

توقیرضیا کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے وقت انہوں نے سینئر کرکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن اس وقت متبادل کھلاڑی میسر نہ ہونے کے سبب وہ ایسا نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ راشد لطیف، عامرسہیل اور جاویدمیانداد کے درمیان اختلافات اس لیئے پیدا ہوئے کہ تینوں سپراسٹار تھے لیکن یہ اختلافات شدید نوعیت کے نہیں تھے۔

راشد لطیف کے متنازعہ کیچ کی وجہ سے عائد پابندی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ راشد لطیف کے متنازعہ کیچ کو نظرانداز کرتے تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے۔

توقیرضیا کا کہنا ہے کہ جب وہ کرکٹ بورڈ میں آئے تو انہیں حالات کو سدھارنے کے لیئے سخت محنت کرنی پڑی۔

توقیرضیا اپنے اچانک استعفے کی وجہ اپنے بیٹے کوقراردیتے ہیں تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ جنید ضیا کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ اس کے ساتھ اس وقت ناانصافی ہورہی ہے۔

سلیم ملک کو ویٹرنز کرکٹ کی اجازت دینے کے بارے میں اپنے بیان کے بارے میں توقیرضیا کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ہیومن رائٹس کا بھی ہے کیونکہ سلیم ملک نے چیریٹی میچ کھیلا جس کا مقصد پیسہ بنانا نہیں بلکہ کسی کی امداد تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد