مصنوعی ٹانگوں سے ایورسٹ سر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو زی لینڈ کے ایک ایسے کوہ پیما نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی ہے جو پہلے ہی کوہ پیمائی کے ایک حادثے میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہو چکے ہیں۔ سینتالیس سالہ مارک انگلس کی اہلیہ اینی نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارک نے فون پر اطلاع دی ہے کہ وہ چوٹی پر پہنچنے کے بعد واپس کیمپ چار پہنچ گئے ہیں۔ اینی نے بتایا کہ مارک کے پاس کسی حادثے کی صورت میں مصنوعی ٹانگوں کا ایک فالتو جوڑا بھی تھا تاہم ایسی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔ مارک کو انیس سو بیاسی میں ’فراسٹ بائٹ‘ کی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا تھا جب وہ نیوزی لینڈ کی سب سے اونچی ’کوک‘ پہاڑی پر چڑھ رہے تھے۔ اس دوران انہیں اور ان کے ساتھی کو خراب موسم کے باعث برف کی غار میں دو ہفتے گزارنے پڑے تھے۔ جب انہیں بچایا گیا تو وہ بمشکل زندہ تھے۔ لیکن اس حادثے سے ان کے حوصلے پست نہ ہوئے اور اور انہوں نے کوہ پیمائی جاری رکھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے معذوروں کے اولپمک مقابلوں میں سائیکل ریس میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے دو ہزار چار میں تبت میں آٹھ ہزار دو سو میٹر بلند ’چو اویو‘ سر کی اور تقریباً چالیس دن پہلے انہوں نے آٹھ ہزار آٹھ سو پچاس میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم شروع کی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم ہیلن کلارک نے اس کامیابی پر مارک کو مبارکباد دی ہے۔ مارک نے پیر کے روز بہترین موسم میں چوٹی پر چڑھائی شروع کی۔ ان کی اہلیہ نے بتایا کہ فون پر آواز صحیح نہیں آ رہی تھی اس لیے انہیں واضح طور پر پتہ نہیں چل سکا کہ وہ چوٹی پر کس وقت پہنچے۔ تاہم ان کا اندازہ تھا کہ وہ تقریباً دوپہر کے وقت چوٹی پر پہنچے ہوں گے۔ ان کی بیگم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور انہیں اور زیادہ خوشی تب ہو گی جب وہ گھر واپس پہنچیں گے۔ اس سے پہلے کسی نے دونوں مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سر نہیں کی ہے۔ مارک نے اپنی مہم سے پہلے انہوں نے ایک انٹرویو میں اے ایف پی کو بتایا کہ ’میں یہ اس لیے نہیں کر رہا ہوں کہ میں یہ کام کرنے والا پہلا معذور شخص بن جاؤں۔ اگر یہ ہو گیا تو سونے پر سہاگہ ہو گا۔ میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کہ میں ساری زندگی کوہ پیمائی کرتا رہا ہوں اور ایورسٹ ایک بڑی کامیابی ہے‘۔ |
اسی بارے میں تندولکر: ٹیسٹ سے پہلے ٹیسٹ17 May, 2006 | کھیل ہمارا معاوضہ بڑھائیں: انضمام16 May, 2006 | کھیل ’پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے‘ 16 May, 2006 | کھیل سری لنکا نے میچ بچالیا15 May, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||