BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 March, 2006, 13:56 GMT 18:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ممبئی میں جیت ایشزکے برابر ہے‘
فلنٹاف اور فلیچر
مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز اینڈریو فلنٹاف کوچ کے ساتھ
انگلینڈ کے کوچ ڈنکن فلیچر نے کہا ہے کہ پانچ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں انڈیا کو ہرانا تقریباً ایشز میں جیت کے برابر ہے۔

’یہ بہت بہت بڑی کامیابی ہے جو ایشز سیریز میں جیت کے قریب ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی موقع پر انڈیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کرنا بڑی بات ہے اور انڈیا میں جیت جانا آسٹریلیا کو انگلینڈ میں ہرانے کے برابر ہوتا۔

بچوں کی آسانی
 گھر میں میرے تین بچے ہیں۔ میں نے وکٹیں اس طرح لیں کہ وہ سکول جانے سے پہلے مجھے آؤٹ کرتے ہوئے دیکھ سکیں
شان اوڈل
انگلینڈ ممبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا پہلے پر اور انڈیا انگلینڈ سے کچھ فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔

ممبئی ٹیسٹ میچ میں کپتان اینڈریو فلنٹاف دونوں اننگز میں نصف سنچریوں اور چار وکٹوں کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔ مین آف دی سیریز بھی فلنٹاف ہی تھے۔

موسیقی کی طاقت
 کنٹری میوزک کے زور دار سیشن نے ٹیم میں کامیابی کے لیے توانائی پیدا کی
فلنٹاف
فلنٹاف نے کہا کہ ممبئی ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے کے دوران کنٹری میوزک کے زور دار سیشن نے ٹیم میں کامیابی کے لیے توانائی پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ کھانے کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم میں جا کر ٹیم نے پہلے کھانا کھایا اور پھر کچھ جونی کیش سنا۔

فلیچر اور مائیکل وان ایشز ٹرافی کے ساتھ
سینتیس سال کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اور ممبئی ٹیسٹ میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے سپنر شان اوڈل نے کہا کہ پہلی اننگز میں ناکامی کے بعد وہ پریشان تھے۔ ’مجھے معلوم تھا کہ یہ میرے لیے آخری موقع ہے۔ مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ میں لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر پایا‘۔

انہوں نے کہا کہ سچن تندولکر کو آؤٹ کرنا بڑی کامیابی ہے اور انہیں بیٹ اینڈ پیڈ آؤٹ کر کے زبردست خوشی حاصل ہوئی۔

اوڈل نے کہا کہ گھر میں میرے تین بچے ہیں۔ میں نے وکٹیں اس طرح لیں کہ وہ سکول جانے سے پہلے مجھے آؤٹ کرتے ہوئے دیکھ سکیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد