ڈالمیااپنے عہدوں سے مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیائی کرکٹ کونسل اور ایفرو ایشیا کرکٹ تعاون کی تنظیم کے صدر جگ موہن ڈالمیا نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفٰی دے دیا ہے۔ یہ استعفٰی ان کے حامیوں کی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے انتخابات میں شکست کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ اب بورڈ میں شرد پوار کو برتری حاصل ہے۔ ڈالمیا نے شرد کے ان عہدوں کے لیے کسی کو امیدوار نامزد کرنے سے پہلے ہی استعفٰی دے دیا ہے۔ اپنے استعفٰی میں ڈالمیا نے لکھا ہے کہ ’ میں محسوس کرتا ہوں کہ میرا دونوں عہدوں سے فوری طور پر استعفٰی دینا ہی مناسب ہے‘۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’مجھے دو ہزار ایک سے ایشیائی کرکٹ کونسل کا اور دو ہزار پانچ سے ایفرو ایشیا کرکٹ تعاون تنظیم کا صدر رہنے کا اعزاز حاصل ہے‘۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں، جب بھی بھارتی یا بین الاقوامی کرکٹ کے لیے اس کی ضرورت ہو‘۔ ڈالمیاایک وقت میں کرکٹ کے ہر معاملے میں بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے تھے، لیکن اب ان کا اثر تیزی سے ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ دو عشرو ں تک بھارتی کرکٹ کے سب سے طاقتور شخص سمجھے جاتے تھے۔ شرد پوار منگل کے روز بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں شرد پوار بھارتی بورڈ کے نئے سربراہ29 November, 2005 | کھیل صدر کا انتخاب، حکمِ امتناعی جاری22 September, 2005 | کھیل پاک بھارت کرکٹ: مثبت اشارے16 September, 2003 | کھیل ’کھلاڑیوں سے باز پرس نہیں‘17 February, 2004 | کھیل کراچی نے ڈالمیا کا دل جیت لیا15 March, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||