BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 March, 2004, 01:12 GMT 06:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی نے ڈالمیا کا دل جیت لیا

ڈالمیا اور کراچی
بھارت سے آنے والی سکیورٹی ٹیم بھی انتظامات میں شامل تھی
پاکستان اور بھارت کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کو جیت ہار کی بجائے سکیورٹی کی نظر سے دیکھا جائے تو اس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کے اس تبصرے سے زیادہ اور کیا مستند بات ہوسکتی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے آئندہ دورۂ پاکستان میں کراچی میں ٹیسٹ میچ ہرصورت میں کھیلے گی۔

جگموہن ڈالمیا آئی سی سی کے صدر احسان مانی کے ساتھ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل دیکھنے کے لئے نیشنل سٹیڈیم میں موجود تھے جو غیرمعمولی سکیورٹی کے حصار میں تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موثر انتظامات اور شائقین کے جوش و خروش کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط نے جہاں دوسروں کو متاثر کیا وہاں ڈالمیا بھی یہ کہے بغیر نہ رہ سکے کہ وہ سکیورٹی کے ماہر نہیں ہیں لیکن ان کی آئندہ کے لئے تجویز یہ ہوگی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے دورے کا آغاز کراچی میں ٹیسٹ میچ کے ساتھ کرے۔

پہلے کی بات اور تھی
 اب توقع کی جاسکتی ہے کہ آئندہ کوئی بھی ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ سے کراچی میں نہ کھیلنے کی شرط نہیں منوائے گی

پہلے ون ڈے کے کامیاب انعقاد کے بعد یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ ملتان کے بجائے ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیل لے لیکن وقت کی کمی کے نتیجے میں یہ ممکن نہ ہوگا تاہم کراچی کے پرامن شائقین نے بھارت کو مثبت پیغام دے دیا ہے جس کا جواب بھی وہ مثبت چاہیں گے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تمام ہی بھارتی صحافیوں نے کراچی کے میچ کے لئے ہونے والے انتظامات کوشاندار قراردیا ہے اور خصوصاً پولیس اور رینجرز کے رویئے کی تعریف کی ہے۔ ان صحافیوں نے اپنے مراسلوں میں بھی ان انتظامات کا تذکرہ کیا ہے۔

پاکستان کے تمام اخبارات نے شہ سرخیوں میں میچ رپورٹ کے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کے نظم وضبط کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس کے بعد اب توقع کی جاسکتی ہے کہ آئندہ کوئی بھی ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ سے کراچی میں نہ کھیلنے کی شرط نہیں منوائے گی۔

میں نے ایسا تو نہیں کہا
 جب ڈالمیا کو یاد دلایا گیا کہ انہوں نے کراچی کو شورش زدہ شہر قرار دیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ان سے منسوب یہ بات غلط ہے

جب ڈالمیا کو یاد دلایا گیا کہ انہوں نے کراچی کو شورش زدہ شہر قرار دیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ان سے منسوب یہ بات غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شدت سے خواہش تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ دورہ ہو تاہم سکیورٹی کے ماہرین سے اس بارے میں رائے لی گئی اور ان کی بنیاد پرفیصلے کئے گئے۔

پاک بھارت کرکٹ کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے ڈالمیا کہتے ہیں کہ اتنے سال بغیر کرکٹ کھیلے گزرنے کے بعد یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ کرکٹ روابط کی بحالی کا فیصلہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم کی بھارت کے دورے کی باری ہے اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

اس کے علاوہ دونوں ملک نہ صرف ایشیا کپ میں کھیلیں گے بلکہ ایشین ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بھی آمنے سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد