یونس کو صدمہ، ٹیم کو دھچکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ یونس خان کی ٹیم میں غیر موجودگی ٹیم کے لیے شدید دھچکا ہے۔ یونس خان اپنے بڑے بھائی کی یوکرائن میں وفات کی خبر سن کر مردان روانہ ہو گئے ہیں اور منگل سے لاہور میں شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ یونس خان کو اپنے بھائی شریف خان کی موت کی خبر اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران ملی تھی جہاں سے وہ فوراً واپس ہوٹل پہنچے جہاں سے مردان کے لیے روانہ ہو گئے۔ کوچ باب وولمر نے کہا یونس خان کے بھائی کی وفات پاکستان کے لیے شدید دھچکا ہے کیونکہ وہ ٹیم میں ایک بہت ہی اہم پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہیں۔ یونس خان نے موجودہ سیریز کی چار اننگز میں تیس کی اوسط سے 121 رنز سکور کیے ہیں۔ یونس خان نے ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتالیس اور دوسری اننگز میں اڑتالیس سکور کیا تھا۔فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی انگز میں سات اور دوسری انگز میں ستائیس سکور کیا تھا۔ باب وولمر نے کہا کہ ایک حل یہ ہے کہ عاصم کمال کو ون ڈاون کی پوزیشن پر کھلائیں اور حسن رضا کو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے بھیجیں۔ عاصم کمال کو جو گیارہ ٹیسٹ میچوں میں آٹھ نصف سینچریاں سکور کر چکےہیں، اس سیریز میں موقع نہیں مل سکا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی24 November, 2005 | کھیل ’انگلینڈ کا فیصلہ غلط نہیں ہے‘06 July, 2005 | کھیل کراچی میں کھیلنے سے انکار05 July, 2005 | کھیل ’یونس کی ٹیم میں جگہ پکی نہیں‘26 February, 2005 | کھیل آفریدی و یونس کے بھاری معاوضے 17 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||