یونس کو صدمہ، اگلے ٹیسٹ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان یونس خان اپنے بھائی شریف اللہ کی وفات کی خبر سن کر مردان روانہ ہو گئے ہیں اور وہ لاہور میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یونس خان اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرنے کے لیے آئے ہی تھے تو ان کے بھائی کے ایک دوست نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ یوکرائن میں ان کے بھائی شریف خان کا ایک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ یونس خان اسی وقت ہوٹل واپس چلے گئے جہاں سے وہ پشاور کے لیے روانہ ہو گئے۔ پاکستان ٹیم کے نائب کپتان یونس خان کے بھائی سعید خان نے اپنے آبائی شہر مردان سے بی بی سی کو بتایا کہ یوکرائن میں وفات پانے والے انکے بھائی شریف خان کی عمر تینتالیس سال تھی اور وہ گزشتہ گیارہ سالوں سے یوکرائن میں چینی مصنوعات کا کاروبار کر رہے تھے۔ سعید خان نے کہا کہ تاحال انہیں شریف اللہ کی ہلاکت کی وجہ کے بارے میں درست معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں البتہ بقول انکے یوکرائن میں مرحوم کے دوستوں نے بتایا ہے کہ شریف اللہ بیماری کیوجہ سے ہلاک ہوئے ہیں انہون نے مزید بتایا۔ یونس خان کے بھائی نے بتایا کہ دو روز قبل مرحوم نے انکے دوسرے بھائی کو فون پر بتایا کہ انہیں سخت بخار ہے۔ سعید خان نے کہا کہ انہیں ابھی تک کسی نے حادثے میں ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی ہے۔ دوسری طرف یونس خان لاہور سے روانہ ہونے کے بعد مردان پہنچ گۓ ہیں اور بقول سعید خان کہ اگر کوئی پرواز ملی تو کل مرحوم کی میت یوکرائن سے روانہ ہوگی۔انہوں نے میت کی پاکستان پہنچنے میں دو دن مزید لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی24 November, 2005 | کھیل ’انگلینڈ کا فیصلہ غلط نہیں ہے‘06 July, 2005 | کھیل کراچی میں کھیلنے سے انکار05 July, 2005 | کھیل ’یونس کی ٹیم میں جگہ پکی نہیں‘26 February, 2005 | کھیل آفریدی و یونس کے بھاری معاوضے 17 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||