یونس خان کے بعد کون؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونس خان کے تیسرے ٹیسٹ میں عدم شمولیت کی وجہ پاکستان نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے کسی نئے کھلاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یونس خان اپنے بڑے بھائی کے حادثے میں ہلاک ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شمولیت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ یونس خان اور شاہد آفریدی کے تیسرے ٹیسٹ میں عدم شمولیت ٹیم کے لیے شدید نقصان ہے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو بڑا سکور کرنا ہے۔ یونس خان گزشتہ تین سیریز میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین رہے ہیں اور پچھلے چھ ٹیسٹ میچوں میں تین سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق یونس خان کی غیر موجودگی میں جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور ہو رہا ہے ان میں یاسر حمید اور رفعت اللہ مہمند ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے چودہ کھلاڑیوں میں دو مڈل آرڈر بیٹسمین ، عاصم کمال اور حسن رضا شامل ہیں۔ حسن رضا کو لاہور میں ہونے پاکستان اے کی طرف سے اچھی کارکردگی کی وجہ سے عاصم کمال پر اولیت دی گئی تھی۔ حسن رضا نے ملتان ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف ایک رن سکور کر سکے اور ان کو فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ حسن رضا کی جگہ ٹیم میں آنے والے شاہد آفریدی نے 92 رنز کی شاندار اننگز کے علاوہ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی کو دانستہ طور پر پچ خراب کرنے کی کوشش پر آئی سی سی نے ایک ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یاسر حمید نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ون ڈاون بیٹسمین کے طور پر شروع کیا تھا لیکن بعد انہوں نے پاکستان کی طرف سے اوپننگ بھی کی تھی۔ | اسی بارے میں عاصم کمال، پراعتماد بیٹسمین10 November, 2005 | کھیل یونس خان تیسرے ٹیسٹ سے باہر27 November, 2005 | کھیل پچ خراب کرنے کی سزا21 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: انگلینڈ نےمیچ بچا لیا24 November, 2005 | کھیل پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی24 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||