BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پیٹرسن بھی آخرکار پاکستان پہنچ گئے‘

کیون پیٹرسن
پاکستان کے فیلڈرز نے بھی کیون پیٹرسن کا خاصا ساتھ دیا
کیون پیٹرسن بھی آخرکار پاکستان پہنچ گئے۔ سائیڈ میچوں میں اور پھر ملتان ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد پیٹرسن نے فیصل آباد میں اپنے مخصوص انداز میں سینچری بنائی۔ ان کے زیادہ سٹروک ظاہر ہے کہ لیگ سائیڈ پر تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے فیلڈرز نے بھی ان کا خاصا ساتھ دیا۔ خاص طور پر دانش کنیریا نے ایک انتہائی آسان کیچ گرا دیا۔

پیٹرسن نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ بھی اینڈریو فلنٹوف کی طرح عوام کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ پاکستانی شائقین جہاں جہاں جیتنے کے خواہشمند ہیں وہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا کھیل بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے جہاں این بیل کی اپنی ٹیم کے لیے انتہائی ذمہ داری سے کھیلی گئی باری پاکستانی شائقین کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی وہیں پیٹرسن کی بیٹنگ لوگوں کو پسند آئی۔

پاکستانی ٹیم کھیل کے تیسرے روز خاصی بجھی بجھی نظر آئی۔ اس کی وجہ بظاہر کھیل کے دوسرے روز پیش آنے والا وہ واقعہ ہے، جس کے نتیجے میں شاہد آفریدی پر ایک ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پتہ نہیں کیوں، پاکستان کے کھلاڑی اس چیز کے انتہائی خلاف ہیں جسے انگریزی میں مورل ہائی گراؤنڈ moral high ground کہا جاتا ہے۔

ابھی لوگ انگلستان کے کھلاڑیوں کی ان سپورٹنگ unsporting حرکتوں کا ذکر ہی کر رہے تھے کہ یہ خبر آ گئی کے وہی آفریدی جن کی دھواں دار بلے بازی کا ہم ابھی ڈھول پیٹ چکے ہیں پچ پر کارروائی کرتے ہوئے رنگے پاؤں پکڑے گئے۔ ان کی اس حرکت کی کوئی توجیہہ ہمارے پاس نہیں ہے۔

انضمام کے آؤٹ ہونے کے فیصلے کا پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو افسوس تھا

پیر کے روز انضمام الحق کے متنازعہ آؤٹ کا پوری پاکستانی ٹیم کو ملال تھا مگر آفریدی خون کا جوش تو ظاہر ہے ہمارے شاہد کی رگوں میں تھا۔ تو جہاں ٹیم کے دوسرے کھلاڑی اپنی دانست میں انضمام اور ان سے پہلے محمد یوسف کے بارے میں متنازعہ فیصلوں کا ہلکا پھلکا بدلہ لینے پر تلے دکھائی دیتے تھے، آفریدی ان سب میں دو ہاتھ آگے تھے۔

آفریدی کو کچھ افسوس شاید اپنے آؤٹ ہونے کا بھی تھا۔ اگر کوئی بہت ہی ضد پر آ جائے تو اس کے لیے ٹی وی کے ری پلے کے ساتھ یہ ثابت کرنا کچھ اتنا مشکل نہیں ہو گا کہ ٹریسکو تھک نے آفریدی کا کیچ اتنی صفائی سے نہیں لیا تھا اور اگر آفریدی، ٹریسکوتھک سے ناراض تھے تو ان کے غصے میں اس وقت مزید اضافہ ہوا ہو گا جب ٹریسکوتھک نے امپائروں کی توجہ پچ پر موجود ان نشانات کی طرف مبذول کرائی جو شواہد کے مطابق آفریدی نے اپنے پیر کو گھما گھما کر ثبت کیے تھے۔ ہم نے پیر میں چکر کے بارے میں تو سنا تھا ان ’چکروں‘ کا ہمیں پتہ نہیں تھا۔

اس تمام غصے کی سزا پاکستانی ٹیم اور شائقین کو تین میچوں میں آفریدی کی عدم موجودگی کی شکل میں بھگتنا ہو گی۔ ایک میچ میں آفریدی کو کپتان اور کوچ نے باہر بٹھا دیا اور ایک میں وہ خود باہر بیٹھ گئے۔ بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ اگر کھیل انٹرٹینگ نہیں ہوگا تو پھر ٹیسٹ میچ دیکھنے کون آئے گا؟

مسئلہ یہ ہے کہ جو جوش کے ساتھ کھیلتے ہیں وہ اکثر غلط موقعوں پر جذباتی پن دکھا جاتے ہیں۔ آفریدی نے سیریز کے شروع میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کے فلنٹوف کے طور پر ابھرنا چاہتے ہیں۔ اگر واقعی وہ یہ چاہتے ہیں تو پھر انہیں فلنٹوف سے وہ سب کچھ سیکھنا چاہیے جو فلنٹوف نے برسوں میں سیکھا ہے۔

پاکستانی ٹیم اور تماشائیوں کو ان ایک ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچوں میں عمر آفرید کی کمی محسوس ہو گی

اور ہمارے آج کے کھلاڑی کیون پیٹرسن کو بھی یہ بات سیکھنی چاہیے کہ بھر پور کھیلتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو کیسے پایا جاتا ہے۔ پیٹرسن بھی خاصے جذباتی واقع ہوئے ہیں اور جس طرح کی باؤلنگ ہو اس طرح کی بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اچھے اور بہت اچھے کھلاڑی میں فرق یہ ہوتا ہے کہ بہت اچھا کھلاڑی سو سے آگے کی سوچتا ہے۔

پیٹرسن میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے مگر فی الحال ان کے پاس سٹروکس، اور خاص طور پر آف سائیڈ سٹروکس اور صبر کی کمی ہے۔ آفریدی کی طرح ان کے ہاتھ میں بھی طاقت ہے اور مزہ ہے۔ پاکستانی پچوں پر اچھی کارکردگی یقیناً ان کی بیٹنگ میں نکھار پیدا کرے گی۔

اسی بارے میں
پلیئر آف دی ڈے
20 November, 2005 | کھیل
’پلیئر آف دی ڈے‘
13 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد