سلمان بٹ: ایک دن کے بہتر کھلاڑی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کل ہم نےکہا تھا کہ اگر سلمان بٹ اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کے ہیرو کہلانے کے حقدار ہوں گے۔امتحان لینے والے نے منگل کو ان کی سنچری ایک بہت اچھے انداز میں مکمل کرا دی اور بندے سے کہا ’ بتا اب سلمان بٹ تیرا پلیئر آف دی ڈے ہے یا نہیں؟‘ گستاخی معاف سلمان بٹ نے اپنی بیٹنگ سے خود کو اس اعزاز کا ہر طرح سے اہل ثابت کیا۔ مگر اس کا کیا کیجیے کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی اس بات پر تلے ہوئے ہیں کہ کوئی پورا دن پاکستان کا نہ کہلا سکے۔ لہٰذا اگر سلمان بٹ آج کے پلیئر آف دی ڈے رہے تو انگلستان کی ٹیم منگل کے روز کے کھیل کی ٹیم آف دی ڈے رہی۔ چار دن کے کھیل میں انگلستان اب تک تین روز جیت چکا ہے۔ تیسے روز کے کھیل کے بارے میں شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس میں دونوں ٹیموں کا پلہ برابر رہا ہے۔ چوتھےروز کے اختتام پر انگلستان کو واضح برتری حاصل ہے اور اگرچہ پاکستان پانچواں دن اپنے نام کر کے میچ جیت سکتا ہے مگرایسا کرنے کے لیے انضمام الحق اور ان کے لڑکوں کو شدید محنت کرنی پڑےگی۔ بہرحال میچ ابھی تک اچھا ہوا ہے اور سیریز بھی توقع ہے انتہائی دلچسپ رہے گی۔ ملتان ٹیسٹ کے نتیجہ سے قطع نظر پاکستان کو ٹیم میں چند تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ حسن رضا کا ٹیم سے جانا ٹھہرگیا ہے۔ نہ جانے کیا وجہ ہے کہ لاہور میں کھیلے گئے ایک وارم اپ میچ میں اچھا کھیلنے کے بعد حسن ملتان میں ایک بلے باز کے طور پر بالکل پیدل نظر آئے۔ ان کے ٹیم سے جانے کا تھوڑا افسوس تو ہوگا مگر افسوس تو پاکستانیوں کو شاہد آفریدی اور عاصم کمال کے ملتان ٹیسٹ نہ کھیلنے کا بھی ہے۔ یہ کرکٹ ہے۔ بنتے، بگڑتے، جلا پاتے اور ختم ہوتے ہوئے کیریئرز کا کھیل۔ رہے تماشائی، تو ان کا تو دل چاہتا ہے کہ انگلستان کی طرف سے ہر سپاہی فریڈی فلنٹوف ہو تو پاکستان کی جانب سے گیارہ آفریدی میدان میں ہوں۔ ہمارے آج کے کھلاڑی سلمان بٹ میں آفریدی جیسا جلال تو نہیں ہے مگر انہوں نے خاص طور پر ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنی کارکردگی سے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ باد مخالف کے سامنے ڈٹ جانے کی استعداد رکھتے ہیں۔ وہ ایک اچھے ورکر کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ہمارے مایہ ناز تبصرہ نگار سلمان بٹ کا مقابلہ ان کے پیشرو لیفٹ ہینڈ اوپنر سعید انور سے کرتے رہے ہیں اور انہیں مستقبل کے پاکستان کے کپتان کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔ سعید انور سے سلمان بٹ کا موازنہ محض اس حد تک ٹھیک ہے کہ اس عمر میں جس سے سلمان اس وقت گزر رہے ہیں سعید انور کو بھی موسیقی کا بہت شوق تھا ورنہ سلمان کے پاس بہت کچھ ہوگا مگر سعید کے ساتھ ان کا موازنہ سعید کے ساتھ اور خود ان کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ انہیں ایک دن کے بہترین کھلاڑی سے ایک عہد کے بڑے کھلاڑی بننے میں وقت لگے گا۔ | اسی بارے میں چلو آج شعیب ہی سہی14 November, 2005 | کھیل ’پلیئر آف دی ڈے‘13 November, 2005 | کھیل پلیئر آف دی ڈے: اینڈریو فلنٹوف12 November, 2005 | کھیل انگلینڈ: فتح کیلیے مزید 174 درکار15 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||