BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 May, 2005, 13:39 GMT 18:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان تیسرا میچ بھی جیت گیا

شاہد آفریدی نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست دے دی ہے۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین سو چار رن کا ہدف دیا تھا لیکن اس کی ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو اکیاسی رن پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی، بازید خان اور یوسف یوحنا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

ویسٹ انڈیز کی طرف بریدشا سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے دس اوور میں اٹھہتر رن دیئے۔

بریڈشا اور کیلیمور نے دو دو جبکہ ہائنڈز اور کولنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنر گیلز نے 120 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

اکتیسویں اوور کی دوسری گیند پر چندر پال 36 گیندوں پر 33 رن بنا کر شعیب ملک کی گیند پر شبیر احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور یاسر حمید نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستانی اننگز کے پچاسویں اوور میں کامران اکمل نے بریڈشا کو تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگا کر پاکستان کے سکور کو تین سو سے اوپر پہنچا دیا تھا۔ پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے تھے۔

کامران اکمل 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 بازید خان نے چھیاسٹھ رن بناکر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے، ہم دیکھیں گے کہ انہیں ٹیسٹ میچ میں کھلایا جائے یا نہیں۔ لیکن دانش کنیریا کو پہلے ٹیسٹ میں ضرور کھلائیں گے۔
کوچ باب وولمر

سینٹ لوشیا میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں ماجد خان کے بیٹے بازید خان کو ون ڈے میں بیٹنگ کرنے کا موقعہ ملا اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بازید نے نہایت اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے ستانوے گیندوں میں 68 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور یاسر حمید نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

شاہد آفریدی نے شروع ہی سے تیز سکور کرنا شروع کر دیا اور دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے صرف 30 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کالیمور کی گیند پر براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس وقت پاکستان کا سکور ستاسی تھا۔ آفریدی کے اچھے آغاز کے باعث آنے والے بیٹسمینوں کے لیے آسانی ہو گئی کہ وہ آرام سے سیٹ ہو کر کھیل سکیں اور بازید خان نے بالکل ایسا ہی کیا۔ بازید اپنا تیسرا ون ڈے کھیل رہے تھے۔

بازید کے بعد یوسف یوحنا نے بھی اگلے ہی اوور میں اپنی ففٹی مکمل کر لی۔ لیکن وہ ہائنڈز کی اگلی ہی گیند پر مورٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بازید خان چھیاسٹھ رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔

رزاق ایک شاندار چھکا لگا کر بریڈشا کی ایک فل ٹاس گیند پر براؤن کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

یونس خان میچ کے آخری اوور میں 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ دوسرے ون ڈے میں زخمی ہونے والے کپتان انضمام الحق کی جگہ بازید خان، سلمان بٹ کی جگہ یاسر حمید اور راؤ افتخار کی جگہ ارشد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ویسٹ انڈیز نے مارشل اور پاول کی جگہ بالترتیب سمتھ اور کولنز کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔

پاکستان: یاسر حمید، شاہد آفریدی، شعیب ملک، یوسف یوحنا، بازید خان، یونس خان، عبدالرزاق، کامران اکرم، نوید الحسن، ارشد خان، شبیر احمد

ویسٹ انڈیز: کرِس گیل، ڈی آر سمتھ، آر سروان، آر مورٹن، ایس چندر پال، ویول ہائنڈز، ڈی براوو، سی براؤن، آئی بریڈشا، پی ٹی کالنز، سی کالیمور

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد