’تیسرا ون ڈے: تبدیلیاں ممکن ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ٹیم کے مینیجر سلیم الطاف کہتے ہیں کہ تیسرے ون ڈے میچ میں تبدیلی ممکن ہے ۔ بی بی سی اردو سروس سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑی فٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی ہے اس لیے ممکن ہے کہ تیسرے میچ میں تھوڑے بہت تجربے کیے جائیں۔ پاکستان تیسرے ون ڈے میچ کے بعد ٹیسٹ کھیل رہا ہے اور اس میچ میں انضمام اور شعیب ملک پابندی کے باعث نہیں کھیل سکیں گے۔ سلیم الطاف کہتے ہیں کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دو لڑکے نہیں کھیل پائیں گے ایک تو انضمام جن پر ایک ٹیسٹ کے لیے پابندی ہے اور دوسرے شعیب جن پر پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ایک ٹیسٹ بین لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور یہ کہنا غلط ہے کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ سلیم الطاف نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ شعیب اختر کو فٹنس کی کمی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں گیا ہے۔ سلیم الطاف کے مطابق شعیب اختر کو جنوری میں آسٹریلیا میں ہیمسٹرنگ ہوئی تھی اور انہیں آرام کے لیے پاکستان بھیج دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی انجری ٹھیک نہیں ہوئی۔ سلیم الطاف نے کہا شعیب اختر نے ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور سیلیککٹرز نے دیکھا کہ وہ پوری طرح فِٹ نہیں تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر فاسٹ بولر کو مکمل طور پر ٹھیک ہوئے بغیر دوبارہ کھیلا دیا جائے تو اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ اس کی انجری بڑھ جائے۔ سلیم الطاف نے کہا اگر ’یہ کہہ دینا کہ ان ( شعیب اختر) کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے غلط بات ہے۔ وہ شائد ووسٹر کے لیے کھیل رہے ہیں۔ آگے بڑی کرکٹ کھیلیں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا، انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں اگر وہ فِٹ ہوں گے تو سیلیکٹرز ضرور ان کو سیلیکٹ کریں گے‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||