BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن کےایکشن پر پھر اعتراض

ہربھجن کے بالنگ ایکشن پر پہلی بھی اعتراض ہو چکا ہے
ہربھجن کے بالنگ ایکشن پر پہلی بھی اعتراض ہو چکا ہے
بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ ایک بار پھر مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آگئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کے دوران میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ نے ہربھجن سنگھ کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ کردی ہے۔

کرس براڈ کا کہنا ہے کہ ہربھجن سنگھ جب ’دوسرا‘ کراتے ہیں تو باقی گیندوں کے مقابلے میں ان کا ایکشن تبدیل ہوجاتا ہے۔

ہربھجن سنگھ آئی سی سی کی جانب سے یکم مارچ سے نافذ کیےگئے مشکوک بولنگ ایکشن کے نئے قانون کی زد میں آنے والے پہلے بولر ہیں۔ انہیں اکیس دن میں اسے درست کرنا ہوگا لیکن انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہربھجن گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوران بھی مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے اس ٹیسٹ میں بھی میچ ریفری کرس براڈ تھے۔

ہربھجن سنگھ کے بولنگ ایکشن پر پہلی مرتبہ1998 میں اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کلیئر ہوگئے تھے۔

کرس براڈ سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن کی مشہور دوسرا گیند پر بھی اعتراض کرچکے ہیں جس کے بعد سے مرلی کو دوسرا کرانے کی اجازت نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد