پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کرنے میں ناکام رہا تو وہ اس ٹورنامنٹ کو اپنے یہاں منعقد کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین شہریارخان نے جو آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسوقت نئی دہلی میں موجود ہیں یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال پاکستان کا دورہ معمول کے مطابق ہوگا البتہ یہ ممکن ہے کہ پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ مارچ کے بجائے اپریل میں منعقد ہو۔ پاکستان کو میزبانی دیئے جانے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی اکتوبر میں منعقد ہوگی۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کی بابت اپنے ہم منصب سے بات کرینگے۔ بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہےاس کی وجہ بھارتی ٹیکس نظام ہے۔ آئی سی سی کے صدر احسان مانی اس ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینے کے لئے بھارتی حکام سے ملاقات کرچکے ہیں لیکن عام خیال یہی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس مسئلے کے سبب چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد نہیں کرسکے گا۔ اس سے قبل2002 اور2004 میں بھی بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے میں ناکام رہا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||