پریکٹس میچ فیصلے کے بغیر ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دھرم شالہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ پریزیڈینٹ الیون اور پاکستان کے درمیان پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ میچ کے تیسرے اور آخری دن بھی کھیل کا زیادہ حصہ خراب موسم کی نذر ہو گیا اور اس طرح ٹیسٹ میچ سے قبل اپنے واحد میچ میں پاکستانی بولرز بولنگ کی پریکٹس نہ کر سکے۔ میچ کے تیسرے روز شدید روشنی کے باعث کھیل دیر سے سے شروع ہوا۔ بی سی سی آئی پریزیڈینٹ الیون نے اکانوے رنز ایک وکٹ پر کھیل دوبارہ شروع کیا۔ لیکن جب سکور ایک سو بیس پر پہنچا تو کم روشنی کے باعث میچ ختم کر دیا گیا۔ محمد کیف انچاس اور دھیراج انتیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جمعہ کے روز جس وقت کھیل روکا گیا تو بھارت کی بورڈ پدیزیڈینٹ الیون نے پاکستان کے دو سو تہتر رنز کے جواب میں بائیس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکانوے رن بنائے تھے۔ پریزیڈینٹ الیون کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایس ایس پاراب تھے جنہیں رانا نوید الحسن نے آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ آٹھ مارچ کو موہالی میں ہونے والے ٹیسٹ میں کیف نہیں کھیل رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||