BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشکل پیدا کر دوں گا: محمد کیف
محمد سمیع اور نوید الحسن
محمد سمیع اور نوید الحسن پریکٹس کے دوران
بھارت کے کھلاڑی محمد کیف نے کہا ہے کہ ٹور کے پہلے میچ میں وہ پاکستان کے لیے ’مشکلات‘ پیدا کر دیں گے۔

کیف دھرم شالہ میں ہونے والے تین روزہ میچ میں انڈین بورڈ پریزیڈنٹ الیون کی کپتانی کریں گے۔ واضح رہے کہ کیف کو موہالی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دھرم شالہ کی گراؤنڈ سطح سمندر سے 1300 فٹ بلند ہے تاہم پاکستان نے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم کے مینیجر سلیم الطاف کہتے ہیں کہ ’ہم جوہانسبرگ میں کھیل چکے ہیں اس لیے بلندی کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔

پاکستان کے سیلیکشن کے کئی مسائل ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ جو ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی وہی ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی۔

سلمان بٹ، یاسر حمید اور توفیق عمر میں شروع کی دو پوزیشنوں کے لیے مقابلہ ہے۔

اور اگر موہالی میں دانش کنیریا اور ارشد خان دونوں کو سپن کے لیے چنا گیا تو محمد سمیع، نوید الحسن، اور محمد خلیل میں سے صرف دو کو کھلایا جا سکے گا۔

پاکستان کے کوچ باب وولمر کہتے ہیں کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ بھارت میں وکٹ ٹرن لیں گی اور ہمارے کھلاڑیوں کو ان کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا ہو گا۔ تاہم ہمارے پاس ایک باصلاحیت بیٹنگ لائن اپ ہے۔ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم بن رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس کنیریا کی صورت میں ایک مؤثر سپنر موجود ہیں جو دنیا کے بہترین لیگ سپنر بن سکتے ہیں۔ ان کے پاس صلاحیت ہے کیونکہ وہ مختلف طرح کے لیگ سپنر ہیں‘۔

وولمر کی کوشش ہے کہ ٹیسٹ سے پہلے پاکستان ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہ آئے۔

’کرکٹ ایک کھیل ہے۔ دباؤ ہٹایا جا سکتا ہے اگر آپ کھیلیں اور اس سے محظوظ ہوں‘۔

وہ کہتے ہیں کہ ضروری ہے کرکٹ میں آپ اپنا دباؤ پیدا کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد