BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 March, 2005, 08:14 GMT 13:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بولرز پریکٹس سے محروم رہے
دھرم شالہ میچ
پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا پریکٹس میچ دوسرے دن بھی خراب موسم کی نظر رہا اور اس طرح ٹیسٹ میچ سے قبل اپنے واحد میچ میں پاکستانی بولرز بولنگ کی پریکٹس نہ کر سکے۔

دوسرے دن کا آدھے سے زیادہ کھیل خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا اور آخر کار کم روشنی کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔

جس وقت کھیل رکا تو بھارت کی بورڈ پدیزیڈینٹ الیون نے پاکستان کے دو سو تہتر رنز کے جواب میں بائیس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکانوے رن بنائے تھے۔

محمد کیف بیالیس جبکہ جادھو تیس رنز پر کھیل رہے ہیں۔بھارت کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایس ایس پاراب تھے جنہیں رانا نوید الحسن نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم پہلے دن کے سکور ایک سو پینسٹھ رنز میں ایک سو آٹھ رن کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے تریسٹھ رن بنائے۔

پاکستان کے بیٹسمین عاصم کمال کھیل شروع ہونے کے بعد دوسرے ہی اوور میں تنتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بورڈ پریزیڈنٹ الیون کی جانب سے وینیو گوپال نے 48 رنز دے کر تین جبکہ پال اور گگن دیپ شنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی طرف سے نوید الحسن اور محمد سمیع نے بولنگ کا آغاز کیا۔ نوید نے اپنے دوسرے ہی اوور میں ستیاجیت پاراب کو گیارہ رنز پر بولڈ کر دیا۔

اس کے بعد کیف اور جادھو نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانا شروع کر دیا۔ کیف نے محمد سمیع کے ایک اوور میں لگاتار دو چوکے لگائے اور اس کے بعد جب رزاق بولنگ کے لیے آئے تو انہیں بھی کیف کی طرف سے دو جارحانہ چوکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ آٹھ مارچ کو موہالی میں ہونے والے ٹیسٹ میں کیف نہیں کھیل رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد