BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 March, 2005, 07:47 GMT 12:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھرم شالہ: پاکستان 165 پر 5 آؤٹ

انضمام
اس میچ سے پاکستان کے بلے بازوں کو بیٹنگ پریکٹس ملنے کی امید ہے۔
پاکستان اور بھارت کی پریزیڈنٹ الیون کے درمیان دھرم شالہ میں تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن پاکستان نے 165 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

میچ خراب روشی اور بارش کے باعث پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم اٹھائیس اوورز کے بعد تیز بارش کی بنا پر دوبارہ کھیل روکنا پڑا۔

اس وقت عاصم کمال 43 رنز اور عبدالرزاق 2 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسے چون رنز کا اچھا آغاز ملا تاہم بعد میں پاکستان کی بیٹنگ کچھ مشکلات کا شکار نظر آئی اور اس کے چار کھلاڑی صرف انتیس رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کپتان انضمام الحق اور عاصم کمال ایک اچھی پارٹنرشپ بنائی اور سکور کو 85 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے 155 تک لے گئے۔ 155 کے سکور پر انضمام الحق وینوگوپال راؤ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جو اکیس رن بنا کر گیارہویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔ توفیق عمر نے سینتیس جبکہ یوسف یوحنا نے اٹھارہ رن بنائے۔ یونس خان بغیر کوئی رن بنائے سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارتی پریزیڈنٹ الیون کی جانب سے گگن دیپ، سنگھ اور وینوگوپال راؤ اور پال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان موہالی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے۔ موہالی میں ٹیسٹ میچ اس ماہ کی آٹھ تاریخ کو شروع ہوگا۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم انضمام الحق [ کپتان] یونس خان، یوسف یوحنا، توفیق عمر، سلمان بٹ، عاصم کمال، عبدالرزاق، کامران اکمل، دانش کنیریا، محمد سمیع اور رانا نویدالحسن پر مشتمل ہے۔

ہندوستان کی کپتانی محمد کیف کر رہے ہیں اور اس ٹیم میں تقریبا سبھی کھلاڑی جونیئر ہیں۔ باقی کھلاڑیون کے نام اس طرح ہیں۔ ستیہ جیت پرب، دھیرج جادھو، پارتھیو پٹیل، وینیو کوپال راؤ سوریش رینا، نیرج پٹیل، رمیش پوار، گگن دیپ سنگھ، شیو شنکر پال اور رودرا پرتاپ سنگھ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد