کرکٹ: آج فیصلہ ہو سکتا ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کو ٹیلی ویژن پر دکھانے کے مسئلے پر جاری تنازعے کی سماعت آج مدراس ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔ اس مسئلے پر اب تک جو بیانات سامنے آئے ہیں ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سیریز کا بہت تک انحصار عدالت کے فیصلے پر ہے۔ ایک طرف تو یہ صورتِحال ہے لیکن دوسری طرف پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی اپنی بہترین تیاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل سپنر دانش کنیریا نے بتایا کہ اُن کے پاس بھارتی بیٹسمینوں کے خلاف ایک منفرد ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا ’میری کمان میں ایک ایسا تیر ہے جسے میں انڈیا میں جا کر ہی پروڈیوس کروں گا، در حقیقت پروڈیوس تو کر لیا ہے اب سے انڈیا میں جا کر استعمال کروں گا‘۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاص طرح کی بال کرنے کی کوشش ہے جس کی میس پریکٹس کرتا رہا ہوں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ’جب میں پریکٹس کر رہا ہوتا ہوں تو سوچتا رہتا ہوں کہ کچھ نیا کرنا چاہیے۔ کیونکہ صرف لگ سپن، گگلی، فلپر اور ٹاپ سپن کے علاوہ بھی کچھ ہونا چاہیے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ’ کرکٹ اب بہت فاسٹ ہو گئی ہے اور میں دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کے سامنے بال کرنے جا رہا ہوں، وہ ایک اچھی ٹیم ہے لیکن اس کے ساتھ وہاں سپن وکٹوں کا ایڈوانٹج بھی ہے۔ امید ہے کہ اللہ مدد کرے گا‘۔ دانش کنیریا نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنی کارکردگی ایک سو ایک فیصد دیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||