BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 February, 2005, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بکنر ، ٹیسٹ میچوں کی سنچری

سٹیو بکنر
بکنر نے 1989 سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا
ویسٹ انڈیز کے امپائر اسٹیو بکنر پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 سے 20 مارچ تک کلکتہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ایمپائرنگ کریں گے۔ یہ بحیثیت ایمپائر ان کا 100 واں ٹیسٹ ہوگا۔ وہ بحیثیت ایمپائر ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے ایمپائر ہوں گے۔

58 سالہ اسٹیو بکنر نے اپریل 1989 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور اب وہ ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے امپائرز اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت اسٹیو بکنر موہالی میں 8 سے 12 مارچ تک ہونے والے پہلےٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ڈیرل ہیئر کے ساتھ ایمپائرنگ کریں گے جبکہ16 سے 20 مارچ تک کلکتہ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں وہ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے ساتھ ذمہ داری نبھائیں گے۔

24 سے 28 مارچ تک بینگلور میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے امپائرز آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن ہوں گے ۔ بلی باؤڈن اسوقت اپنی امپائرنگ کے سلسلے میں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

آئی سی سی نے انگلینڈ کے کرس براڈ کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔

ون ڈے سیریز کے پہلے تین میچوں میں بلی باؤڈن اور بقیہ تین میچوں میں روڈی کرٹزن نیوٹرل امپائرز ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد