BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 February, 2005, 17:28 GMT 22:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونامی امداد: وارن اور مرلی اکٹھے
شین وارن اور مرلی دھرن
وارن اور مرلی کولمبو میں بچوں سے مل رہے ہیں
جمعرات کو شین وارن اور مرلی دھرن نے اپنے اختلافات کو پرے رکھ کر سونامی سے متاثرہ افراد کے لیے کیے گئے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

سونامی سے متاثرہ علاقے گال کا دورہ کرنے کے بعد شین وارن اور مرلی دھرن نے کولمبو میں سکول کے بچوں کو بولنگ کرنے کے مفید مشورے دیے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے بالر شین وارن نے کہا کہ وہ گال کی تباہی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تباہی دیکھنا اور بات ہے اور اپنی آنکھوں سے اسے دیکھنا اور بات۔

وارن نے گال کی گراؤنڈ پر گزشتہ سال مارچ میں دنیائے کرکٹ میں 500 وکٹ لینے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

وہ وارن کے لیے ناقابلِ فراموش لمحہ تھا کیونکہ ایک ممنوعہ دوا کے استعمال کے بعد ان کو 500 وکٹ پوری کرنے کے لیے ایک سال انتظار کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گال کی گراؤنڈ ایک خوبصورت ترین گراؤنڈ تھی اور اسے اس حالت میں دیکھنے سے دل کو بہت دکھ پہنچا ہے۔

وارن نے ابھی 120 ٹیسٹ میچوں میں 566 وکٹ حاصل کیے ہیں جبکہ مرلی دھرن نے 91 ٹیسٹ میچوں میں 532 شکار کیے ہیں۔

مرلی دھرن نے کہا کہ ’جب سونامی سے تباہی ہوئی تو وارن نے مجھے کہا کہ وہ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ ان کا یہاں آنا ہی کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے‘۔

سمندری طوفانکھیل کھیل میں امداد
سمندری طوفان کے بعد اب امداد کا سیلاب
شعیب اخترامدادی میچ سے باہر
شعیب، تندولکر سونامی امدادی میچ سے باہر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد