BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے آسانی سے میچ جیت لیا
میکگرا
میکگرا نیوزی لینڈ کے مارشل کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
آئی سی سی ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا کر میچ جیت لیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے نو وکٹوں کےنقصان پر 198 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 199 کا ٹارگٹ دیا۔

آسٹریلیا کی جیت میں اس کے فاسٹ بولروں کا بڑا دخل تھا۔ گلین میکگرا اور کاسپروچ نے کل چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گیلسپی اور لیہمن کے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔

ایک وقت ایسا تھا کہ نیوزی لینڈ کے سات کھلاڑی صرف 89 کے سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ لیکن پھر برینڈن میکلم نے ایک شاندار اننگز کھیل کر کرس ہیرس اور ڈینیئل وٹوری کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ بنائیں۔ وہ 47 رنز بنا کر گیلیسپی کی گیند پر کاسپروچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

وٹوری 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان فلیمنگ نے 29، ایسٹل نے 18، مارشل صفر، سٹائرس صفر، میکملن 18، اورم 15، اور کیرنز بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ ملز تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے میگرا نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر تین، کاسپروچ نے 10 اوورز میں 32 رنز دے کر تین، گیلیسپی نے نو اوورز میں 46 رنز دے کر ایک اور لیہمن نے پانچ اوورز میں 16 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے میچ کا آغاز کوئی اچھا نہیں ہوا۔ پہلے اوور کی پانچویں گیند پر نیوزی لینڈ کے بالر اورم نے آسٹریلیا کے اوپنر ایڈم گلکرسٹ کو بولڈ کر دیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور صرف چار تھا۔ ان کی جگہ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کھیلنے کے لیے آئے اور جب سکور 49 پر پہنچا تو پونٹنگ بھی سٹائرس کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

99 کے سکور آسٹریلیا کی تیسری وکٹ گری جب میتھیو ہیڈن 47 رنز بنانے کے بعد سٹائرس کی گیند پر کرس کیرنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پھر ڈین مارٹن اور سِمنڈز نے آسٹریلیا کا روایتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا اور 37.2 اوورز میں ہی سکور کو مقررہ ہدف تک پہنچا دیا۔

مارٹن نے 71 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے جبکہ سِمنڈز نےسات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر اکہتر رنز بنائے۔ ان کی عمدہ کارکردگی پر انہیں میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اب آسٹریلیا کا مقابلہ سیمی فائنلز میں انگلینڈ یا سری لنکا سے ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے بریٹ لی کی جگہ آل راؤنڈر شین واٹسن کو شامل کیا تھا اور نیوزی لینڈ نے ڈیرل ٹفی کی جگہ کائیلی ملز کو ٹیم میں کھلایا۔

آسٹریلیا: ہیڈن، گلکرائسٹ، پونٹنگ، لیہمین، سِمنڈز، مارٹن، کلارک، واٹسن، کاسپروچ، گلیسپی اور میگرا۔

نیوزی لینڈ: فلیمنگ، آسٹل، مارشل، سٹائرس، کیرنز، میکملن اورم، میکلم، ہیرس، ویٹوری اور ملز۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد