BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 April, 2004, 05:26 GMT 10:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت سیریز جیت گیا
اشیش نہرا
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں دو سو پینتالیس رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا گولڈن جوبلی ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور ایک سو اکتیس رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دانش کنیریا تھے جنہیں سچن تیندولکر نے آؤٹ کیا۔ عاصم کمال نے نصف سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کے سب سے کامیاب بالر انیل کمبلے تھے جنہوں نے چار کھلاڑی آؤٹ کئے۔

شعیب اختر، فضلِ اکبر،محمد سمیع اور یوسف یوحنا کو کمبلے نے آؤٹ کیا تھا۔ یوحنا نے اڑتالیس رنز بنائے۔

چوتھے روز کے کھیل کے آغاز پر ہی میزبان ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا جب بالا جی نے کامران اکمل کو بولڈ کر دیا۔

اس کے چند ہی اوور بعد یاسر حمید بیس کے سکور پر اشیش نہرا کی گیند پر وِکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انضمام بھی نو کے انفرادی سکور پر بالاجی کی گیند پر وِکٹ کیپر کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی عمران فرحت تھے۔ انہیں بالاجی کی گیند پر سہواگ نے سلپ میں کیچ کیا۔

پاکستان کی طرف سے دوسری آؤٹ ہونے والے اوپنر توفیق عمر تھے۔ وہ عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے تیسرے روز انچاس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر کھیل ختم کیا تھا۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 224 رن کے جواب میں 600 رن بنائے۔ اس طرح بھارت نے تین سو چھہتر رنز کی سبقت کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات نائب کپتان راہول ڈراوڈ کی ڈبل سنچری ہے۔ وہ دو سو ستر کے سکور پر عمران فرحت کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ یہ پاکستان کے خلاف ڈراوِڈ ان کی پہلی سنچری ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور اس کے تیز رفتار بولر شروع ہی سے کھیل پر چھائے رہے۔ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی بھارتی بولروں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد