BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 April, 2004, 18:51 GMT 23:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ملتان میں بولنگ اچھی نہیں تھی‘
میانداد
میانداد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کپتان طے کرتا ہے اور یہ بہت پہلے طے نہیں کی جاتی
پاکستانی ٹیم کے کوچ جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولنگ اب بھی پاکستانی ٹیم کا مضبوط ترین شعبہ ہے گو اس کی کارکردگی گزشتہ کچھ میچوں میں اچھی نہیں رہی۔

بی بی سی اردو سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ ضروری نہیں ہے کہ میچ سے پہلے جو حکمت عملی مرتب کی جائے وہ ہو بہو میچ میں عمل میں بھی آسکے۔جاوید میاں داد نے یہ بھی کہا کہ میدان میں کسی بھی پہلے سے طے شدہ حکمت عملی میں تبدیلی کپتان کرتا ہے۔

جاوید کا کہنا تھا ویسے تو ٹیم جیتنے کے لیے ہی کھیلتی ہے لیکن یہ بھی مدنظر رہنا چاہیے کہ مقابلے پر ٹیم کیسی ہے۔ ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں نہ صرف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہ تھی بلکہ وہ اپنی طے شدہ حکمت عملی بھی بروئے کار نہ لاسکی۔

جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹنگ خلاف توقع بہت اچھی رہی ہے اور اگر بولنگ بھی اچھی ہوتی تو نتائج پاکستان کے حق میں ہوتے۔

ملتان ٹیسٹ کی وکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وکٹ اتنی بری نہ تھی اور جیسی بھی تھی دونوں ٹیموں کے لیے تھی اور اسی وجہ سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کرلی۔

لاہور ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کسی ممکنہ تبدیلی کے لیے ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ سوال قبل ازوقت ہے اور ویسے بھی ٹیم میں کون کون کھیلے گا اس کا حتمی فیصلہ کپتان ہی کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد