معین خان پر جرمانہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر معین خان پر ملتان ٹیسٹ میں امپائر کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرنے کی پاداش میں میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے پر معین خان نے امپائر سائمن ٹافل کی طرف دیکھ کر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت وہ ایسا کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے معین خان کو طلب کرلیا تھا اور واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے سزا کے طور پر معین خان پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں بھی امپائر سائمن ٹافل کے انضمام الحق اور یوسف یوحنا کو آؤٹ دینے کے فیصلے متنازعہ رہے تھے جس پر پاکستان ٹیم اپنی شکایت میچ ریفری تک پہنچاچکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||