BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 December, 2003, 00:10 GMT 05:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکواش: پاکستان اگلے راؤنڈ میں

ڈیوڈ پامر
ڈیوڈ پامر اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔

لاہور میں جاری عالمی اوپن سکواش چیمپئن شپ کے اتوار کو ہونے والے مقابلوں کے نتائج کے مطابق پاکستان کی واحد مگر کمزور امید منصور زمان نےاگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو تین سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپنے بارے میں ہونے والی ان قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا کہ وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوجائیں گے۔

عالمی اوپن سکواش کا مین ڈرا چونسٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ لہذا مین راؤنڈ دو حصوں میں چودہ اور پندرہ دسمبر کو کھیلا جا رہا ہے۔

اتوار کے روز سولہ مقابلے ہوئے ان میں ایک اہم میچ آسٹریلیا کے ڈیوڈ پامر کا تھا جو گزشتہ عالمی اوپن کے چیمپئن ہیں اور اپنے اس اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے آئے ہیں۔

اگر ڈیوڈ پامر نے یہ چیمپئن شپ جیت لی تو وہ انیس سو چھیانوے کے بعد پاکستان کے جان شیر کی طرح دوسرے کھلاڑی ہوں گے جو یہ چیمپئن شپ لگاتار دو بار جیتنے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

ڈیوڈ پامر نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں مصر کے میسیم حافظ کو باآسانی تین سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک پیٹر نکل نے اپنے حریف مصر کے حشام عاشور کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی تاہم پیٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایک سخت میچ تھا کیونکہ وہ جب سے پاکستان آئے ہیں پیٹ کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

سابق عالمی جونيئر مصری کھلاڑی کریم درویش نے اپنے پاکستانی حریف سفیر اللہ خان کو تین سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سفیر ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے جیت کر مین راؤنڈ میں آئے تھے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے موجودہ عالمی جونئر جیمز ول سٹورپ نےہم وطن لی ڈریو کو شکست دی۔

اتوار کے میچوں میں صرف ایک اپ سیٹ ہوا۔ ٹورنامنٹ کی درجہ بندی کے لحاظ سے بائیسویں نمبر پر برطانوی کھلاڑی ایڈرین گرانٹ ہم وطن پیٹرجین ورسے ایک کے مقابلے تین سیٹ سے ہار گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد