BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2003, 16:01 GMT 21:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال کی خدمت پر ایوارڈ
سسٹر میتھیو ایک بچے کو فٹبال کے گُر سکھاتے ہوئے

فٹبال کی ایک انتہائی شوقین خاتون کو جنہیں سر بوبی رابسن کوچنگ کے گُر سکھاتے ہیں، نچلی سطح پر فٹ بال کی ترقی کے لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

سسٹر جوزفا میتھیوز جن کی عمر پچاس برس ہے اور جو ماضی میں سینٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتی رہی ہیں، نیو کاسل میں سینٹ ونسٹ آر سی پرائمری سکول میں ہیڈ ٹیچر ہیں۔ وہ نیوکاسل یونائیڈڈ کی بہت شیدائی ہیں۔

وہ اپنے سکول میں نوجوان کھلاڑیوں کو امن، سچائی اور وفاداری کے اصولوں کی تعلیم دیتی ہیں اور ان کے سامنے اپنے ذاتی ہیرو جیکی ملبرن کی مثال رکھتی ہیں۔

وہ خصوصی طور پر نغمے تیار کرتی ہیں جن میں عبادت اور فٹ بال کا کچھ ایسا امتزاج پیدا کیا گیا ہوتا ہے کہ بڑے اور اہم مقابلوں سے پہلے بچوں میں ولولہ پیدا ہو جاتا ہے۔

اس کام کے صلے میں سسٹر میتھیوز کو اب بارکلے کارڈ فری کک چیمیئن ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ انہیں ایک ہزار پاؤنڈ بھی ملیں گے جس سے وہ اپنی ٹیم کے لئے کھیلوں کا سامان خریدیں گی۔

اپنے تاثرات میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کی مدد اور فٹبال کھیلنے والے دوستوں کی ہمت افزائی کی وجہ سے سکول کی ٹیم اب بہتر کھیل رہی ہے۔ ’یہ سکول نیو کاسل کے کافی خراب سے علاقے میں ہے لیکن جب بچوں کو کھیلنے کو فٹبال مل جائے تو وہ یہ سب چیزیں بھول جاتے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ سکول کی فٹبال کی روایت پر مقامی لوگوں کو فخر ہے اور جب بھی والدین یہاں آتے ہیں وہ پرانی ٹیموں کے ساتھ اپنی تصویریں دیکھتے ہیں۔

سکول کی اپنی تو کوئی پچ نہیں ہے لیکن چھ برس میں تین ٹرافیاں جیتنے کے بعد سکول کی ٹیم اولڈ ٹریفرڈ میں ہونے والے قومی ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد