BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 November, 2003, 04:11 GMT 09:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانوں کا ’پہلا‘ فٹبال میچ
طالبان دور میں فٹ بال کھیلنا غیر اسلامی سمجھا جاتا تھا

افغانستان کی فٹ بال ٹیم نے ملک میں طالبان کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے ترکمانستان کے خلاف میچ کھیلا ہے۔ البتہ افعانستان کی ٹیم یہ میچ جیت نہیں سکی۔

افغان ٹیم کے لئے یہ میچ سن دو ہزار چھ کے عالمی فٹ بال کپ میں شرکت کا اہل ہونے کے لئے ضروری تھا۔ یہ میچ ترکمانستان کے دارالحکومت میں کھیلا گیا جس میں ترکمانستان نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں گیارہ گول سے شکست دے دی۔

طالبان کے دورِ حکومت میں مردوں کو نیکر پہننے اور فٹ بال کھیلنے کی اجازت نہیں تھی۔

طالبان عہد ہی میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے افعانستان کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک دوستانہ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور یہ ٹیم افغانستان چلی بھی گئی۔

تاہم جونہی کھلاڑی روایتی نیکر پہن کر میدان میں اترے طالبان پولیس کے حکام اور دیگر اہلکاروں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی اور جواز یہ پیش کیا گیا کہ فٹ بال اور اس کو کھیلنے کے لئے پہنا جانے والا لباس دونوں ہی غیر اسلامی ہیں۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے طالبان اہلکاروں کے تیور دیکھتے ہوئے میدان سے فرار ہونے میں عافیت سمجھی اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پناہ لے لی۔

تاہم بعد میں طالبان حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پاکستان سے معذرت کر لی تھی۔

طالبان دور کے بعد رفتہ رفتہ افغانستان میں کھیلوں اور فنونِ لطیفہ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد