| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت: گلی کے بچوں کا گول
بھارت میں فٹبال کو فروغ دینے کی کوششوں کےتحت ایک نجی فٹبال ایسوسی ایشن گلی محلوں کے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہی ہے۔ انڈین یوتھ ساکر ایسوسی ایشن ہر ہفتے دہلی شہر میں آٹھ سے تیرہ سال کے تقریباً بیس بچوں کو فٹبال کی بنیادی تربیت دے رہی ہے۔ دہلی شہر کی وسط میں عالمی جنگِ اول میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی یادگار انڈین گیٹ کے باغات میں اکثر اوقات شہر کے یتیم اور گھر سے بھاگے ہوئے بچے یہاں آکر کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان بچوں میں سے کچھ کو ایسوسی ایشن گایک بہتر فٹبال اکیڈمی میں تربیت دینے کے بارے سوچ رہی ہے۔ اس وقت ان بچوں کو گیند کو ِکک لگانے، کھلاڑیوں کو پاس دینے اور گیند کو قابو کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اروپ داس نے بتایا کہ وہ مستقبل قریب میں مزید بچوں کو تربیتی کیمپ میں شامل کئے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برازیل اور ارجنٹائن کے طرح ان بچوں کے لئے لیگ کا آغاز کرنے کا بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے کیونکہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ ان بچوں میں بھر پور صلاحیت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کافی بچے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بارے میں بہت ُپرعزم ہیں۔ کوچنگ ڈارئکٹر ِبل ایڈیمز نے جو کہ برطانوی کوچ ہیں، بتایا کہ ان میں سے ایک بہت باصلاحیت بچہ ہے اور اس کا مستقبل کافی روشن ہے۔ بارہ سالہ راجو تھاپا نے جو باقاعدگی سے تربیتی سیشن میں آتے ہیں، بتایا کہ وہ فٹبال کو پیشے کے طور پر اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ ریئل میڈریڈ کے ڈیوڈ بیکھم اور بھارتی فٹبالر بیاچنگ بھٹیا ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ راجو نے بتایا کہ وہ ان کھلاڑیوں کی طرح بننا چاہتا ہے اور اپنے ملک کے لئے کھیلنا چاہتا ہے۔ دس سالہ گگن کے لئے فٹبال کھیلنا ہی اس کی زندگی ہے۔ گگن نے بتایا کہ آج بھی میرے والدین کی یادیں میرے دماغ میں تازہ ہیں جن سے میں دہلی آتے ہوئے ریل سے گِر کر علیحدہ ہوگیا تھا۔ اس ویران اور خالی دنیا میں کوئی ایسی چیز جسے میں اپنا کہہ سکوں، وہ فٹبال ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |