میلوس راوئنچ اور اینڈی مرے ومبلڈن کے فائنل میں

،تصویر کا ذریعہAFP

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سیمی فائنل مقابلوں میں میلوس راؤنچ نے راجر فیڈرر جبکہ اینڈی مرے نے ٹوماس بردیخ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

کینیڈا کے کھلاڑی میلوس روئنچ نے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

جمعے کو لندن میں کھیلے جانے والےمیچ میں راؤنچ نے فیڈرر کو چھ تین، چھ سات، چار چھ، سات پانچ اور چھ تین کے سکور سے ہرایا۔

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ راجر فیڈرر کو ومبلڈن ٹورنامنٹ کے گذشتہ 11 سیمی فائنلز میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ساتوں درجے پر براجمان راوئنچ کے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم فائنل ہوگا۔

اس سے پہلے وہ رواں سال آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔

اینڈی مرے سنہ 2013 میں ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناینڈی مرے سنہ 2013 میں ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں

میلوس راؤنچ نے کچھ عرصہ قبل اپنی کوچنگ ٹیم میں جان میکنرو، کارلوس مویا اور ریکارڈو پیاٹا کو شامل کیا تھا۔

انھوں نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا ’میرے کوچز نے میچ شروع ہونے سے قبل مجھے کہا تھا کہ میں آج میدان میں جا کر جان لڑا دوں۔‘

میلوس راؤنچ کے مطابق ’یہ میرے کریئر کا سب سے بہترین میچ تھا اور مجھے امید ہے کہ میرے کوچز مجھے بہت کچھ دیں گے۔‘

25 سالہ میلوس راوئنچ اتوار کو ومبلڈن ٹورنامنٹ کے فائنل میں اینڈے مرے سے مقابلہ کریں گے جنھوں نے دوسرے سیمی فائنل میں ٹوماس بردیخ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

29 سالہ مرے کی فتح کا سکور چھ تین، چھ تین، اور چھ تین رہا۔

مرے سنہ 2013 میں ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جبکہ ان کے کل گرینڈ سلیم اعزازات کی تعداد دو ہے۔