راجر فیڈرر، اینڈی مرے ومبلڈن کے کوارٹر فائنلز میں

راجر فیڈرر نے تیسرے راؤنڈ کا مقابلہ آسانی سے جیت لیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنراجر فیڈرر نے تیسرے راؤنڈ کا مقابلہ آسانی سے جیت لیا

برطانیہ کے شہر لندن میں جاری ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے آٹھویں روز راجر فیڈرر اور اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔

ادھر خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دوسری جانب خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔

خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنخواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہے

اس جوڑی نے امریکی کھلاڑی میک ہیل اور لیٹویا کی جے اوسٹا پنکو کی جوڑی کو بہ آسانی 1-6 اور 0-6 سے شکست دی۔

بھارتی کھلاڑی لیئینڈر پیس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ کی سٹار کھلاڑی مارٹینا ہنگس کی ٹیم نے مکسڈ ڈبلز میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے یہ مقابلہ 4-6، 4-6 سے جیتا۔

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکہ کے ایس جانسن کو تین سیٹس میں 2-6، 3-6، 5-7 سے شکست دی ہے اور اب ان کا مقابلہ کروئشیا کے مائیکل کلک سے ہوگا۔

برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی اپنے آسٹریلوی حریف این کرگیوس کو بہ آسانی 5-7، 1-6، 4-6 سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی جے ڈبلیو سونگا سے ہوگا۔

سرینا ولیمز نے بھی اپنی حریف کو بہ آسانی شکست دی

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنسرینا ولیمز نے بھی اپنی حریف کو بہ آسانی شکست دی

خواتین کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی کھلاڑی ایس کزنیتسوا کو 5-7، 0-6 سے شکست دی۔

ان کی بہن اور عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود وینس ولیمز نے سپین کی کھلاڑی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔

خیال رہے کہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ پہلے ہی شکست سے دو چار ہو چکے ہیں۔