ومبلڈن: سرینا ولیمز چوتھے راؤنڈ میں

اس جیت کے ساتھ ہی ومبلڈن میں سرینا کے اپنے ساتویں خطاب کے لیے ان کی امیدیں برقرار ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس جیت کے ساتھ ہی ومبلڈن میں سرینا کے اپنے ساتویں خطاب کے لیے ان کی امیدیں برقرار ہیں

عالمی نمبر ون امریکہ کی ٹینس کھلاڑي سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں کھیلے جارہے تیسرے راؤنڈ کے مقابلے میں اتوار کو اپنے مدمقابل جرمنی کی کھلاڑی انیکا بیک کو شکست دیکر چوتھے مرحلے میں داخل ہوئیں۔

اس جیت کے ساتھ ہی ومبلڈن میں اپنے ساتویں خطاب کے لیے ان کی امیدیں برقرار ہیں۔

امریکہ کی اول درجے کے ٹینس کھلاڑی سرینا نے اتوار کو سینٹرل کورٹ میں انیکا بیک کو 6-3 0-6 کے سٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

،تصویر کا ذریعہEPA

سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا تھا جنہوں نے ایک ہفتے تک ہونے والی بارشوں کے بعد شاندار میچ کا لطف اٹھایا۔

بیک نے اپنے پہلے میچ میں برطانوی کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو شکست دی تھی۔ انھوں نے پہلے مرحلے کے کھیل میں سرینا سے لیڈ بھی حاصل کرلی تھی لیکن پھر بعد میں سرینا کے زوردار کھیل کے سامنے وہ سنبھل ہی نا پائیں۔

اپنی جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرینا نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

ان کا کہنا تھا: ’مجھے یقین نہیں تھا، لیکن میں نے توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ اس سے مجھے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کیا چاہیے ہوتا ہے۔ یہ بس اس وقت کے لیے بس کر گزرنے کی بات ہے۔‘

سرینا کا چوتھے راؤنڈ میں یعنی اگلا مقابلہ روسی کھلاڑی سویتلانا کزنستیوا سے ہوگا جنھوں نے سلونی سٹیفنی کو ہرایا تھا۔

چوتھے دور کے تمام میچ پیر کے روز کھیلے جائیں گے۔