میں نے اپنے پالتو کتے کا کھانا کھایا: سیرینا ولیمز

سیرینا ولیمز کے مطابق اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسیرینا ولیمز کے مطابق اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا

ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انھوں نے کتوں کا کھانا کھایا تھا۔

سرینا ولیمز نے اطالوی شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے یارکشائر ٹیریئر نسل کے پالتو کتے ’چپ‘ کے لیے کھانا منگوایا تھا۔

بدھ کو انھوں نے سنیپ چیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ سالمن مچھلی اور چاول انتہائی اچھے دکھائی دے رہے کہ انھوں نے ایک چمچ بھر کر کھا لیا۔

سیرینا ولیمز کے مطابق اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا۔

سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ یہ انسانوں کے استعمال کے لیے ہے۔ انھیں اس کے اوپر لکھنا چاہیے تھا۔‘

اس کے اثرات دو گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوئے جب انھوں بیت الخلا جانا پڑا۔

تاہم وہ ان کی طبیعت جلد سنبھل گئی اور اس کے اگلے روز انھوں نے روم میں جاری اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے میچ کامیابی حاصل کی۔

جمعرات کو تیسرے راؤنڈ میں امریکی حریف کرسٹینا میک ہال کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انھوں نے(7) 7-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی تھی۔