فیڈرر کو شکست، جوکووچ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اب جاکووچ کا مقابلہ اینڈے مری یا مِلوش راؤنِک سے ہوگا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلین اوپن کے فائنل میں اب جاکووچ کا مقابلہ اینڈے مری یا مِلوش راؤنِک سے ہوگا

سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں چھ ایک، چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے شکست دے دی ہے۔

جوکووچ نے چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سیمی فائنل میں جوکووچ نے اگرچہ پہلے دو سیٹ باآسانی جیت لیے تھے تاہم راجر فیڈرر نے کم بیک کرتے ہوئے تیسرا سیٹ تین چھ کے فرق سے جیت لیا۔

تاہم جوکووچ نے فیڈرر کے خلاف چوتھا سیٹ چھ تین کے فرق سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ جاکووچ کی فیڈرر کے خلاف مسلسل تیسری فتح ہے۔

میچ جیتنے کے بعد جاکووچ کا کہنا تھا ’میں نے پہلے دو سیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیٹ تین چھ کے فرق سے جیت لیا۔‘

آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اب جاکووچ کا مقابلہ اینڈے مری یا مِلوش راؤنِک سے ہوگا۔

سربیا کے جاکووچ برطانیہ کے اینڈی مرے کو تین بار فائنل میں شکست دے چکے ہیں۔