مالی معاملات سے کوئی سرو کار نہیں: میسی

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے بارسلونا فٹ بال کلب کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونیل میسی نے اپنے خلاف ٹیکس چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مالی معاملات میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

عدالت میں ایک بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ فٹ بال کھیلتے ہیں اور کچھ نہیں جانتے۔

کالے سوٹ میں ملبوس اپنے والد کے ہمراہ انھوں نے چار گھنٹے تک عدالت میں اپنے خلاف پیش کیے جانے والے شواہد کا خاموشی سے مشاہدہ کرتے رہے اور اس کے بعد آخری میں انھوں اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

اس مقدمے کا آغاز منگل کے روز ہوا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جمعرات کو اس مقدمے کا آخری دن ہو گا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس مقدمے کا آغاز منگل کے روز ہوا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جمعرات کو اس مقدمے کا آخری دن ہو گا

سپین کے حکام نے میسی اور ان کے والد پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ’ایمج رائٹس‘ سے ہونے والی آمدنی کو بیلیز اور یوروگوائے میں ٹیکس چھپانے کے لیے آف شور کمپنی میں جمع کیے۔

میسی نے عدالت کے سامنے یہ موقف اختیار کیا کہ انھوں نے بغیر پڑھے تمام دستاویزات پر دستخط کیے کیونکہ انھیں اپنے والد اور مالی معاملات دیکھنے والے مشیروں پر مکمل بھروسہ تھا۔

میسی نے پندرہ منٹ جاری رہنے والے اپنے بیان میں جج کو بتایا کہ انھیں کسی غلط چیز کے بارے میں بالکل شبہہ تک نہیں جب ان کے والد نے انھیں دستاویزات دستخط کرنے کے لیے۔ ان کے والد جارج میسی نے بھی الزامات کی تردید کی ہے۔

اس مقدمے کا اگلے ہفتے فیصلہ سنایا جانے کا امکان ہے۔ میسی اور ان کے والد جارج میسی پر الزام ہے کہ انھوں نے لیونل میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی آمدن میں سے ہسپانوی حکام کو سنہ 2007 سے 2009 کے درمیان ٹیکس کی مد میں 45 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہیں کیے۔

حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں نے امیج رائٹس سے ہونے والی آمدن پر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیاں استعمال کیں۔

٭ <link type="page"><caption> ’برازیلی فٹبالر نیمار کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2015/06/150617_neymar_face_fraud_inquiry_zz" platform="highweb"/></link>

٭ <link type="page"><caption> سپین میں میسی کےخلاف مقدمے کی سماعت شروع</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/05/160531_messi_tax_case_ra" platform="highweb"/></link>

سپین کا ٹیکس جمع کرنے والا محکمہ دونوں ملزمان کو قید اور بڑا جرمانہ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم دونوں ملزمان ان الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔

اس مقدمے کا آغاز منگل کے روز ہوا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جمعرات کو اس مقدمے کا آخری دن ہو گا، تاہم اس مقدمے کا فیصلہ آئندہ ہفتے سے پہلے متوقع نہیں ہے۔

میسی سے علاوہ بارسلونا کلب کے برازیلی فٹبالر نیمار کے خلاف بھی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ چلانے کا امکان ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیسی سے علاوہ بارسلونا کلب کے برازیلی فٹبالر نیمار کے خلاف بھی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ چلانے کا امکان ہے

اس مقدمے کے باعث میسی اپنی قومی فٹبال ٹیم کی کوپا امیریکا کے لیے کی جانے والی تیاریوں میں حصہ نہیں لے پائے۔ کوپا امیریکا ٹورنامنٹ کا جمعے سے امریکہ میں آغاز ہو رہا ہے اور ارجنٹینا کی ٹیم اپنا پہلا میچ چھ جون کو کھیلے گی۔

میسی کو جو شواہد پیش کرنے ہیں وہ ان کے امیج رائٹس سے حاصل ہونے والی آمدن سے متعلق ہوں گے جن میں بانکو ساباڈیل، ڈینون، ایڈیڈاز، پیپسی کولا، پراکٹر اینڈ گیمبل اور کویت فوڈ کمپنی کے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔

میسی کے وکلا کا موقف رہا ہے کہ ان کے موکل نے’زندگی میں کبھی اپنے معاہدوں کو نہ تو پڑھا اور نہ ہی ان کا جائزہ لیا۔‘

میسی چار مرتبہ فیفا کے سال کے بہترین عالمی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹبالروں میں ہوتا ہے۔

اگست 2013 میں میسی اور ان کے والد 50 لاکھ یورو کی رقم ٹیکس کی عدم ادائیگی اور سود کی مد میں واپس کر چکے ہیں۔

میسی کے علاوہ بارسلونا کلب کے برازیلی فٹبالر نیمار کے خلاف بھی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ چلانے کا امکان ہے۔