زِکا وائرس: امریکی سائیکلسٹ کا اولمپکس میں شرکت سے انکار

،تصویر کا ذریعہReuters
ایک امریکی سائیکلسٹ ٹیجے وین گارڈیرین کا کہنا ہے کہ زِکا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر وہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس میں حصہ نہیں لیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انھیں خدشہ ہے برازیل جانے پر انھیں یہ وائرس لگ سکتا ہے جو بعد میں ان کی حاملہ بیوی کو متاثر کرنے کا سبب ہو سکتا ہے۔
* <link type="page"><caption> زیکا وائرس کے سبب کینیا کی ریو اولمپکس میں شرکت مشکوک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/02/160209_kenya_may_pull_out_olympics_fearing_zika_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
برازیل میں بچوں میں پیدائشی طور پر ذہنی امراض کا باعث بننے والے زِکا وائرس کے حوالے سے کئی ایتھلیٹس نے خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم کھیلوں میں حصہ نہ لینے کا یہ باقاعدہ پہلا اعلان ہے۔
کھیلوں کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں کہ اس بیماری سے ایتھیلیٹس کو صحت کے حوالے سے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی بڑے کھلاڑیوں جن میں ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور سپرنٹر یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ انھیں اس وائرس کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ہیں۔
امریکی سائیکلسٹ ٹیجے وین گارڈیرین اس سے پہلے2012 کے اولمپکس میں امریکی ٹیم کا حصہ تھے اور قومی امکان تھا کہ وہ ریو میں ہونے والے کھیلوں کا بھی حصہ ہوں گے۔

،تصویر کا ذریعہEPA



