آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سرفہرست

سٹیو سمتھ خوش قسمت کھلاڑی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسٹیو سمتھ خوش قسمت کھلاڑی ہیں

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی فہرست میں اول نمبر پر آ گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا ایک روزہ میچوں کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم ہے جو اس وقت ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں بھی اول نمبر پر ہے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی رینکنگ میں اول نمبر پر ہے اور اس رینکنگ میں جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا نے کرائس چرچ کا ٹیسٹ میچ سات وکٹوں سے جیت کر سب سے بڑے اعزاز ’آئی سی سی ٹیسٹ میس‘ اور دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کر لی ہے ۔

اس نتیجے کے بعد آسٹریلیا کو یکم اپریل کی آخری تاریخ سے پہلے بھارت پر دو پوائنٹس سے بھارت پر سبقت حاصل ہو گئی ہے اور وہ اب 112 پوائنٹس سے عالمی رینکنگ میں سر فہرست آ گیا ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سیٹو سمتھ نے میس اور انعامی رقم وصول کی۔

سنہ 2003 میں عالمی رینکنگ کے موجودہ طریقہ کار کے اپنائے جانے سے اب تک آسٹریلیا آٹھ مرتبہ مقررہ تاریخ سے قبل ٹسیٹ رینکنگ میں سرفہرست آنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ قبل ازیں آسٹریلیا سنہ 2003 سے 2009 تک لگا تار سر فہرست رہا اور اس کے بعد سنہ 2010 اور 2011 میں بھارت نے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی ٹیم سنہ 2012 میں سرفہرست آئی اور اس کے بعد جنوبی افریقہ نے لگاتار تین سال تک سنہ 2013 سے 2015 تک یہ اعزاز اپنے پاس رکھ کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

بھارت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے کی بدولت پانچ لاکھ ڈالر، جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہونے کی وجہ سے دو لاکھ ڈالر اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ ڈالر وصول کرے گا۔

آسٹریلیا نے ایک مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جتی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے ایک مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جتی ہے

سٹیو سمتھ کی ٹیم کے لیے یہ دوہری فتح ہے کیونکہ اس سے قبل وہ مقررہ تاریخ سے قبل ایک روزہ میچوں کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیش حاصل کر چکے تھے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بلتریب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میں سرفہرست بھارت ہے اور اس کے بعد دوسرا نمبر جنوبی افریقہ کا ہے۔ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں انگلینڈ کی ٹیم کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز میں دو صفر سے شکست دے ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی فہرست میں یکم اپریل کی مقررہ تاریخ سے قبل بہت سے ٹیمیوں کی رینکنگ تبدیل ہونے کا امکان ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کے بہت سے میچ باقی ہیں۔

بنگلہ دیش میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد مارچ میں بھارت میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ہونا باقی ہے۔