نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست

،تصویر کا ذریعہGetty
ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دے دی ہے۔
نیوزی لینڈ نے چوتھے روز کا کھیل چار وکٹوں کے نقصان پر 178 سے کیا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 327 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اب بھی وہ آسٹریلیا سے 201 رنز پیچھے ہے۔
چوتھے روز نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی بھی پارٹنر شپ قائم کرنے میں کامیاب نہ رہا۔
آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے چار اور مارش نہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل وڈ نے دو اور برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تیسرے دن آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 463 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 562 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح اسے نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 379 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووگز نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔



