کوہلی اور دھون کی سنچریاں رائیگاں، بھارت کو مسلسل چوتھی شکست

آسٹریلیا کے بولر کین رچرڈسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے بولر کین رچرڈسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

کینبرا میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت کی ٹیم 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 323 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90195" platform="highweb"/></link>

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور ویراٹ کوہلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 212 رنز بنائے۔

دونوں بیٹسمینوں نے اسی دوران اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔

شیکھر دھون نے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 126 جبکہ ویراٹ کوہلی نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن نے پانچ، جان ہیسٹنگز اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 187 رنز بنا کر آسٹریلیا کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

ایرون فنچ نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 107 اور وارنر نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے چار اور امیش یادو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے بعد آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کے بولر کین رچرڈسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔