شان ولیمز کی اننگز کام نہ آ سکی، پاکستان کی 15 رنز سے جیت

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بیٹنگ کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بیٹنگ کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 15 رنز سے شکست دے کر دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کو جیتنے کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 40 کے اننگز کھیلی اور وہ آخر تک کریز پر موجود رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90268" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> دوسرے ٹی 20 میچ کی تصاویر </caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/09/150929_pakistan_zimbabwe_pictures_sh.shtml" platform="highweb"/></link>

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور عمران خان نے دو دو اور عماد وسیم اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

137 رنز کا ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے مساکادزا اور چبھابھا نے اننگز کا آغاز کیا ہے تاہم چبھابھا سات کے مجموعی سکور پر سہیل تنویر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مساکادزا تھے جنھیں محمد عرفان نے نو نے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا جبکہ ارون تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی چوتھی وکٹ 24 کے مجموعی سکور پر گری جو عماد وسیم نے موتمبامی کو بولڈ کر دیا۔

صہیب مقصود ایک بار پھر ناکام رہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصہیب مقصود ایک بار پھر ناکام رہے

سکندر رضا نے ذمہ دارنہ بلے بازی کرتے ہوئے 36 رنز بنا کر عمران خان کا شکار بنے۔ انھوں نے شان ولمیز کے ساتھ 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی تھی۔

زمبابوے کے چھٹے آؤٹ ہونے والے چگمبرا تھے جنھوں نے صرف سات گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بیٹنگ کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان 136 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابتدا میں ہی پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد سات کے انفرادی سکور پر پینگارا کی گیند پر کریمر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو 34 کے مجموعی سکور پر جونگوے کا شکار بنے۔ انھوں نے 17 رنز بنائے۔

شعیب ملک 15 کے انفرادی سکور پر کریمر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب صہیب مقصود 72 کے مجموعی سکور پر 26 رنز بنا کر اتسیا کے گیند پر چگمبرا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے پینگارا اور جونگوے نے دو دو جبکہ کریمر اور اتسیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی جانب سے پینگارا اور جونگوے نے دو دو جبکہ کریمر اور اتسیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 16 رنز بنا کر جونگوے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاہد آفریدی صرف دو رنز بنا کر پینگار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

عمر اکمل 38 اور عماد وسیم 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے پینگارا اور جونگوے نے دو دو جبکہ کریمر اور اتسیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم دورۂ زمبابوے کے دوران دو ٹی 20 میچوں کے بعد اب تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔