پاکستان پہلے ٹی 20 میں کامیاب

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کی تصویری جھلکیاں

پاکستان نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 13 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 13 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو 137 رنز کا ہدف دیا لیکن زمبابوے کے بلے باز مقررہ اووز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو 137 رنز کا ہدف دیا لیکن زمبابوے کے بلے باز مقررہ اووز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستانی بلے باز اس میچ میں قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور تیز کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بلے باز اس میچ میں قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور تیز کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوتے رہے۔
عمر اکمل گذشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے خلاف 94 رنز کی اننگز کے بعد سے 9 اننگز میں کوئی نصف سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعمر اکمل گذشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے خلاف 94 رنز کی اننگز کے بعد سے 9 اننگز میں کوئی نصف سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔
 میزبان ٹیم کے چبابا تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔
،تصویر کا کیپشن میزبان ٹیم کے چبابا تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔
پاکستان کی فتح میں اہم کردار اپنا چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے عماد وسیم نے ادا کیا جنھوں نے کریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ بھی بنے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی فتح میں اہم کردار اپنا چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے عماد وسیم نے ادا کیا جنھوں نے کریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ بھی بنے۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بھی فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں 16 وکٹوں کی متاثر کن کارکردگی عمران خان جونیئر کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں لے آئی۔
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر وہاب ریاض کی بھی فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں 16 وکٹوں کی متاثر کن کارکردگی عمران خان جونیئر کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں لے آئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم دورۂ زمبابوے کے دوران دو ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم دورۂ زمبابوے کے دوران دو ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔