بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130 رنز سے شکست دے دی

محتاط آغاز کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمحتاط آغاز کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا

کرکٹ کے 11ویں ورلڈ کپ میں گروپ بی میں اتوار کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130 رنز سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لتے 308 رنز کے ہدف دیا تھا۔ جواب میں جنوبی افریقہ 40.2 اوورز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88558" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> کرکٹ ورلڈ کپ کا نواں دن: تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2015/02/150222_cwc_matches_pics_gallery_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ڈی کاک کو محمد شامی نے کوہلی کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ ڈی کاک نے سات رنز بنائے۔

دوسرے جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ 22 رنز بنا سکے اور موہت شرما کی گیند پر باؤنڈری پر موجود فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔

تیسری وکٹ کے لیے فاف ڈوپلیسی اور ابراہم ڈی ویلیئرز نے 67 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ ایک غیرضروری رن لینے کی کوشش میں ڈی ویلیئرز کے رن آؤٹ ہونے پر ہوا۔

ڈوپلیسی بھی نصف سنچری بنانے کے بعد موہت شرما کی دوسری وکٹ بنے۔

ورلڈ کپ میں بھارت کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے شیکھر دھون نے اس مرتبہ سنچری بنائی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ میں بھارت کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے شیکھر دھون نے اس مرتبہ سنچری بنائی ہے۔

جے پی ڈومینیکو ایشون نے آؤٹ کیا۔ انھوں نے صرف چھ رنز بنائے۔

ڈیوڈ ملر نے 22 گیندوں میں 21 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔

ساتویں وکٹ اس وقت گری جب فلینڈر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سٹین صرف ایک ہی رن بنا سکے اور ان کو شامی نے آؤٹ کیا جبکہ مورکل صرف دو رنز سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران طاہر تھے جنھوں نے آٹھ رنز بنائے۔

دھون اور ریہانے کی جارحانہ اننگز

اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔

بھارت کو اس بڑے مجموعے تک پہنچانے میں مرکزی کردار شیکھر دھون اور اجنکیا ریہانے نے ادا کیا۔ دھون نے جہاں سنچری بنائی وہیں ریہانے نے 60 گیندوں میں 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

بھارت کو تیسرے ہی اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے ڈی ویلیئرز کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر دھون اور کوہلی نے ابتدا میں تو محتاط انداز اپنایا تاہم وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد دلکش سٹروک کھیلے۔

ان بھارتی بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ عمران طاہر نے کوہلی کو ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ کروا کے کیا۔ کوہلی چار رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بنا سکے۔

وین پارنل خصوصی طور پر بھارتی جارحانہ بلے بازی کا نشانہ بنے اور ان کے نو اوورز میں 85 رنز بنے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوین پارنل خصوصی طور پر بھارتی جارحانہ بلے بازی کا نشانہ بنے اور ان کے نو اوورز میں 85 رنز بنے

ان کے جانے کے بعد ورلڈ کپ میں بھارت کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دھون نے اس بار سنچری بنائی۔

یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ان کی پہلی اور مجموعی طور ساتویں ون ڈے سنچری تھی۔

انھوں نے 14 چوکوں کی مدد سے 123 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 137 رنز بنانے کے بعد پارنل کی وکٹ بنے۔

ان کا ساتھ دینے والے ریہانے نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور چھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 125 رنز کی شراکت بنائی اور ریہانے 47ویں اوور میں 79 رنز بنانے کے بعد سٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

بقیہ انڈین بلے بازوں میں سے کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

دھون اور کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی شراکت قائم کی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندھون اور کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی شراکت قائم کی

جنوبی افریقہ کے لیے مورکل نے دو جبکہ سٹین، عمران طاہر اور پارنیل نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ان بھارتی بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ عمران طاہر نے کوہلی کو ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ کروا کے کیا۔ کوہلی چار رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بنا سکے۔

2015 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں تاہم ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارتی ٹیم آج تک جنوبی افریقہ کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ماضی میں یہ ٹیمیں کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں تین بار 1992، 1999 اور 2011 میں مدِمقابل آ چکی ہیں اور ہر بار فتح کی دیوی جنوبی افریقہ پر ہی مہربان ہوئی۔