ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کی برتری 363 رنز

،تصویر کا ذریعہAP
ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے، جس کے بعد اس کی مجموعی برتری 363 رنز ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 444 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89519" platform="highweb"/></link>
آسٹریلیوی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ وارنر کی شاندر سنچری تھی۔ انھوں نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کی۔ مچل مارش نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
پہلی اننگز کے ایک اور سنچری میکر سٹیون سمتھ نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کی اور کھیل کے اختتام پر وہ 64 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناقابلِ شکست تھے۔
سمتھ نے پہلی اننگز میں 164 رنز بنائے تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔
توقع ہے کہ آسٹریلیا کل صبح تھوڑی دیر کھیلنے کے بعد ڈیکلیئر کرے گا۔
اس سے پہلے بھارت کی ٹیم 444 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارتی اننگز کی خاص بات ویراٹ کوہلی کی عمدہ بیٹنگ تھی جنھوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 184 گیندوں پر 115 رنز بنائے۔
کوہلی کے علاوہ چیتیشور پجارا نے 73 اور مرلی وجے نے 53 رنز بنائے۔ اجنکیا رہانے نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور وہ 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون نے پانچ جب کہ مچل جانسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کے بجائے وراٹ کوہلی کر رہے ہیں کیونکہ دھونی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس میچ میں کرن شرما کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔
یہ ٹیسٹ میچ آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی ناگہانی موت کی وجہ سے پانچ دن کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔



