جنوبی افریقہ نے انڈر19 ورلڈ کپ جیت لیا

،تصویر کا ذریعہGetty
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میںجنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔
<link type="page"><caption> میچ کا سکور کارڈ</caption><url href="http://www.icc-cricket.com/u19-world-cup/match/u19cwc-2014/64" platform="highweb"/></link>
پاکستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مرکرم نے 66 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ اولڈ فیلڈ نے چالیس رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کرامت علی نے دو جبکہ ضیا الحق اور عماد نے ایک ایک وکٹیس حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے ظفر گوہر اور عماد بٹ ہی نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ظفر نے 22 رنز بنائے جبکہ عماد نے 37 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے بوش نے چار جبکہ ڈل اور ویلی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل نے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔
اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ وہ واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔ اس نے ویسٹ انڈیز کو نو رنز سے، زمبابوے کو سات وکٹوں سے، افغانستان کو نو وکٹوں سے اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 80 رنز سے شکست دی ہے۔
جبکہ اس کے برعکس پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 146 رنز سے،پاپا نیو گنی کو 145 رنز سے اور کوارٹر فائنل میں سری لنکا کو 121 رنز سے شکست دیا۔



